نوبیاہتا لڑکی پر شوہر کا مبینہ بہیمانہ جنسی تشدد، لڑکی تشویشناک حالت میں اسپتال داخل
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ایک نوبیاہتا جوال سال لڑکی شوہر کی جانب سے مبینہ طور پر بہیمانہ جنسی تشدد کے باعث کوما میں چلی گئی، پولیس نے لڑکی کے شہر کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا ہے کہ لڑکی کے خاندان اور پولیس ریکارڈ کے مطابق 19 سالہ لڑکی کی شادی لیاری میں 15 جون کو ہوئی تھی اور شادی کے تیسرے دن لڑکی کو مبینہ طور پر شوہر نے بہیمانہ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اور لڑکی کی حالت بگڑنےپر اسے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا اورع بعد ازاں اسے سول اسپتال کراچی کے ایس ایم بی بی ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ کوما میں ہے اور اس کی حالت ’انتہائی تشویشناک‘ ہے۔
ڈاکٹر سمیہ نے کہا کہ طبی معائنے کے نتائج جنسی تشدد کی نشاندہی کررہے ہیں۔
بغدادی تھانے میں 5 جولائی کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 376-B اور 324 کے تحت درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بھائی شکایت کنندہ سیّوں چانگو نے کہا کہ وہ لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین کا رہائشی ہے، اس کی چھوٹی بہن (شانتی)، جس کی عمر 19 سال ہے، کی شادی 15 جون 2025 کو اشوک موہن سے ہوئی تھی۔
30 جون کو بہن کی طبیعت بگڑنے پر وہ اسے واپس گھر لے آئے جہاں اس نے والدین کو بتایا کہ 17 جولائی کو اس کے شوہر نے اس کے ساتھ ’غیر فطری جنسی عمل‘ کیا، ملزم شوہر نے مبینہ طور پر اس کے نازک اعضا میں ’آہنی پائپ‘ ڈال دیا جس کی وجہ سے اس کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق اس کے بعد شوہر نے اس پر مزید جنسی تشدد کیا جس سے طبیعت اور زیادہ خراب ہوگئی، ایف آئی آر کے مطابق شوہر نے متاثرہ لڑکی کو کسی کو بھی کچھ بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
متاثرہ لڑکی کے بھائی نے کہا کہ جب بہن کی طبیعت مزید بگڑی تو وہ اسے گارڈن روڈ کے نجی اسپتال لے گئے، مگر طبیعت میں بہتری نہ آئی، جس کے بعد سسرالی اس کی بہن کو دوبارہ اپنے گھر لے گئے اور بعدازاں 4 جولائی کو اسے ٹراما سینٹر لایا گیا جہاں اسے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔
شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بہنوئی اشوک کے خلاف قانونی کارروائی چاہتا ہے۔
ڈی آئی جی ضلع ساؤتھ سید اسد رضا نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق لڑکی کے شوہر نے
پڑھیں:
لیاری حادثہ؛ گرنے والی عمارت میں نوبیاہتا جوڑا بھی ملبے تلے دب گیا
کراچی:کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے تلے دبنے والوں میں ایک نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے۔
مکینوں کے مطابق ملبے تلے دبے اس جوڑے میں شوہر کا نام نیرول جبکہ بیوی کا نام منیشا ہے۔ یہ نوجوان جوڑا محض پانچ ماہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔ ان کی زندگی کے نئے سفر کا یہ المناک حادثے نے علاقہ مکینوں کو سوگوار چھوڑ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی واقعے میں ایک اور شادی شدہ جوڑے کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس میں دلہا چیتن ملبے تلے دبا ہوا تھا جبکہ اس کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: لیاری میں عمارت گرنے کا المناک واقعہ: 16 لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن تاحال جاری
ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے سے اب تک 16 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ خواتین سمیت 12 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ تاہم، نیرول اور منیشا سمیت کئی افراد کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ عمارت کے ملبے سے مزید افراد کے نکالے جانے کی امید ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔