Jasarat News:
2025-10-16@17:26:37 GMT

غزہ میں امداد کی چوری کا کوئی ثبوت نہیں، یورپی کمیشن

اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسلز: یورپی کمیشن کاکہنا ہے کہ غزہ میں حماس کی جانب سے انسانی امداد چوری کیے جانے کے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق  کمیشن کی ترجمان ایوا ہرنسیرووا نے کہا کہ ہمارے پاس حماس کی جانب سے امداد چوری کیے جانے کی کوئی رپورٹ موجود نہیں۔

انہوں نے اس موقع پر یورپی یونین کے انسانی امداد سے متعلق غیر جانبدارانہ اور آزادانہ اصولوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر انحصار کرتے ہیں۔

ایوا ہرنسیرووا نے غزہ کی صورتحال کو تباہ کن اور بے حد پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ چھپانے کی ضرورت نہیں کہ صورتحال بہت خراب ہے، ہمارے پاس غزہ میں امداد کی فراہمی کا ایک مضبوط نظام موجود ہے اور یہ نظام فوری طور پر فعال کیا جانا چاہیے تاکہ بھوک سے بلکتے لوگوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔

یورپی کمیشن کی ترجمان نے اسرائیلی حمایت یافتہ غزہ ہیومنیٹرین فاؤنڈیشن سے متعلق سوال پر کہا کہ “ہم اس نجی ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کرتے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ انسانی امداد کو نہ نجی بنایا جا سکتا ہے، نہ سیاسی اور نہ ہی اسے کسی تنازع کا ہتھیار بنایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ ہیومنیٹرین فاؤنڈیشن” ایک متنازع امریکی نظام ہے جسے اسرائیل کی پشت پناہی حاصل ہے اور جو 27 مئی سے غزہ میں فعال ہے۔

 اقوامِ متحدہ کے مطابق اس ادارے کی جانب سے امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک سیکڑوں فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) اور 170 سے زائد بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں، جن میں آکسفیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (MSF) شامل ہیں،انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل کے مہلک امدادی نظام کی مذمت کی ہے اور امداد کی اقوامِ متحدہ کے تحت پرانے نظام کے تحت بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر جاری بمباری میں 57,000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس وحشیانہ کارروائی نے پورے علاقے کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے اور غزہ میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

یورپی کمیشن نے ایک بار پھر اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کے شراکت دار اداروں کو مکمل رسائی فراہم کرے تاکہ انسانی بحران پر قابو پایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یورپی کمیشن امداد کی کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

عالمی کامیابی: پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پپاکستان کے لئے اہم اعزاز اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیاہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان 2026ء تا 2028ء کی مدت کے لیے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ہے، پاکستان کو اس انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی۔

اسحاق ڈار نے تمام اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے مضبوط مؤقف، خدمات اور عالمی انسانی حقوق کے فریم ورک میں کردار کا اعتراف ہے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ برداشت، احترام، شمولیت، اتفاقِ رائے اور تعمیری شراکت کے اصولوں پر مبنی تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ، اقلیتوں کے تحفظ اور مساوات کے فروغ کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان 2026 تا 2028 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب  
  • پاکستان ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • پاکستان 2026 تا 2028 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • پاکستان دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • اسرائیل غزہ میں امداد داخل ہونے سے روک رہا ہے: اقوام متحدہ
  • پاکستان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • عالمی کامیابی: پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • پاکستان اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا
  • غزہ کی تعمیرِنو کے لیے 70 ارب ڈالر درکار، کئی ممالک امداد کے لیے تیار ہیں: اقوام متحدہ
  • اقوام متحدہ کا غزہ کے لیے اضافی 11 ملین ڈالر امداد کا اعلان