—فائل فوٹو

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خون خرابے کے پیچھے بھارت ہے، بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو اسے مزید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں بھارت کو ہر محاذ پر رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان ایئر فورس کی برتری کا مشاہدہ پوری دنیا نے دیکھا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔

چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل جمہوری عمل کا حصہ ہے، حکومت کی تبدیلی نمبرز کے ذریعے آتی ہے، آزاد کشمیر اسمبلی میں کسی جماعت کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں، کوئی بھی جماعت نمبرز پورے کر کے عدم اعتماد لاتی ہے تو اقتدار سے الگ ہو جاؤں گا۔

ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، یہ ہرکشمیری کی آواز ہے: وزیرِ اعظم آزاد کشمیر

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، یہ ہر کشمیری کی آواز ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ دسمبر سے پہلے فارورڈ بلاک میں شامل سارے دوست فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے، انتخابات سے قبل چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر مشاورت جاری ہے، حکومت شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ہر اقدام کرے گی، آزاد کشمیر میں احتساب بیورو مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت میں ایک بھی وزیر کے لیے نئی گاڑی نہیں خریدی گئی، ہم نے 3 روپے بجلی اور 2 ہزار روپے من آٹے کا خسارہ بھی پورا کیا، آزاد کشمیر میں مالی ضابطگی کی مثال قائم کی ہے، میرا ٹارگیٹ تھا عوام کا جمہوری عمل پر اعتماد بحال ہو۔

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ میں ریکارڈ سامنے آنے کا مطلب خرد برد نہیں، آزاد کشمیر سیکریٹریٹ پچھلے سال اور اس سال بھی 50 فیصد بجٹ سرنڈر کر چکا ہے، ہم نے ہیلتھ کارڈ بھی دے رہے ہیں سوشل پروٹیکسن فنڈ بھی قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 13 جولائی یوم شہدائے کشمیر تحریک آزادی کشمیر کی بنیاد ہے، کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت پاکستان کا کام ہے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف مسلح جدوجہد کشمیریوں کا حق ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ 22 لوگ اذان دیتے دیتے سرینگر میں جام شہادت نوش کر گئے، کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو بھارت نہیں دبا سکتا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چوہدری انوارالحق نے کہا کہ

پڑھیں:

بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم یا معطل نہیں کرسکتا ، کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کےلئے تیار ہیں.اسحاق ڈار

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم یا معطل نہیں کرسکتا ، بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کےلئے تیار ہیں تاہم پاکستان کسی سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگے گا،انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ایک خود مختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے، قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے.

(جاری ہے)

قطری نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ سے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) فورم پر قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کا بات چیت کے ذریعے پرامن انداز میں حل کی حمایت کی، قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی.

ان کا کہنا تھا کہ قطر کے دوست اوربرادرملک کے طور پر پاکستان نے فعال کردارادا کیا، دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے، قطر پر اسرائیل کا حملہ مکمل طور پر خلاف توقع اقدام ہے، اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں،اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیارکرنا ہوگا. اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں کی صرف مذمت ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کے خلاف واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا ہے دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا.

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکل وقت گزار رہے ہیں، غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری ہے، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے امت مسلمہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم یا معطل نہیں کرسکتا کیونکہ وہ سندھ طاس معاہدے سے فرار چاہتا ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے مذاکرات بہترین راستہ ہے اور پاکستان امن پسند ملک ہے جو مذاکرات سے مسائل کاحل چاہتا ہے بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم اسحاق ڈار نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کسی سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگے گا. اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیارموجود ہیں، پاکستان کے پاس مضبوط افواج ،دفاعی صلاحیتیں موجود ہیں، ہم کسی کو اپنی خودمختاری اورسالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہئیں. 

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت
  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • ’’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب‘‘ وزیراعظم کا ولی عہد سے اظہارِ تشکر
  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم یا معطل نہیں کرسکتا ، کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کےلئے تیار ہیں.اسحاق ڈار
  • نیپال: روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب
  • روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب، نیپال
  • پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ