راؤ لشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ خود نکل کر شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیتی ہوں۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والد ذمہ دارقرار  مقدمہ درج ہوگا،گاڑی سے باہرخطرناک انداز سے لٹکتے سریا پر گاڑی بند کردی جائے گی،ون ویلنگ یا خطرناک طرز ڈرائیونگ پر مقدمہ درج ہوگا،بیدیاں اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کا حکم دے دیا۔پنجاب کے 372 اور لاہور کے 77 پوائنٹس کی ری ماڈلنگ پر غور کیا گیا۔ٹریفک چالان کے ساتھ ویڈیو اور تصویری ثبوت منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔

صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار پھیلے گا، پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار روک نہیں سکے گی: بلاول

ٹریفک جام کی پیشگی نشاندہی کے لئے روڈ سائیڈ ڈیجیٹل سکرین لگانے کا حکم جاری کر دیا،دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر بھاری جرمانہ عائد کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔بڑے روڈز کے اطراف میں سامان سے لدی ٹرالیاں کھڑی کرنے پر پابندی لگانے پر اتفاق رائے قائم کیا گیا،خراب یا بند ہیڈ لائٹسں کے ساتھ ڈرائیونگ پر سخت کارروائی ہوگی۔ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جایے گا۔

ٹریفک پولیس کی پانچ کیٹگری بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔انفورسمنٹ آفیسر، ٹریفک ریگولیٹر، ایجوکیشن لائسنسنگ اور پبلک سروس آفیسر کی کیٹگری بنائی جائے گی۔شفافیت کے لئے ٹریفک وارڈن ان کیمرہ ٹریفک چالان کریں گے۔

پنجاب:پنجاب میں کل سکول کھلے رہیں گے،مراسلہ جاری

ٹریفک پولیس کو جدید ترین پٹرول وہیکل اور جدید ترین آلات دینے کی منظوری دی گئی۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

حکومت پنجاب کا اسکولوں میں امتحانات کے حوالے سے بڑا فیصلہ

حکومت پنجاب نے تعلیم کے حوالے سے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک اہم اجلاس میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ  کیا گیا۔

پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس تعلیمی اصلاحات حوالے سے متعدد اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں، پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں۔

رانا سکندر حیات نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔

اجلاس میں 5ویں سے  7ویں جماعت تک انٹرنل امتحانی نظام کو مزید مؤثربنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیر تعلیم نے پانچویں سے ساتویں تک انٹرنل امتحانی نظام کو موثر بنانےکی ہدایت کی اور  کہا کہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لئے جائیں۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ گریڈ 8 کے امتحانات پیکٹا لے گا، اگلے 30 دن میں لائحہ عمل بنایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات 5 سال قبل ختم کر دیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں تھیٹر کے دوران ضابطے کی خلاف ورزی پر تین اداکاروں کو نوٹس جاری
  • لاہور میں بارش کے بعد اعلیٰ شخصیات کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے والا شہری گرفتار، معافی مانگ لی
  • پنجاب حکومت نے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا
  • حکومت پنجاب کا اسکولوں میں امتحانات کے حوالے سے بڑا فیصلہ
  • کراچی؛ پانی و بجلی کی بندش کے خلاف پنجاب کالونی کے مکینوں کا احتجاج، ٹریفک معطل
  • ایک سے زائد سنگل میٹرز کیخلاف باضابطہ کارروائی کرنے کا حتمی فیصلہ
  • گوادر،ایس ایس پی ضیامندوخیل سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات
  • کویت؛ اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 6300 غیرملکیوں کو ملک بدر کردیا
  • دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہری پور میں متعدد افراد گرفتار
  • پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز، اسپیکر کی جانب سے ذاتی سماعت کا فیصلہ