کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ہسپتالوں میں اے آئی کیمرے نصب کئے ہیں، ڈاکٹر جتنے دن ڈیوٹی کریگا اسے اتنے ہی دن کی تنخواہ ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ ماضی میں محکمہ صحت میں جو کام ہونے چاہئے تھے وہ نہیں ہوئے، لیکن اب جو ڈاکٹر جتنا کام کرے گا اسے اتنی ہی تنخواہ ملے گی۔ اب محکمہ صحت کے کسی ملازم کو بھی گھر بیٹھ کر تنخواہ کا مزہ نہیں لینے دیں گے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں ادوایات کی سپلائی کے حوالے سے چین بنانے کی ضرورت تھی۔ صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ذاتی دلچسپی کی بدولت ہسپتالوں میں جدید مشینریز موجود ہیں۔ سول ہسپتال کوئٹہ اور شیخ زید ہسپتال میں ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کی مشینیں موجود ہیں۔ کسی مریض کو پرائیویٹ ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ہسپتالوں میں اے آئی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر جتنے دن ڈیوٹی کرے گا اسے اتنے ہی دن کی تنخواہ ملے گی۔ گھر بیٹھ کر کسی کو تنخواہوں کا مزہ نہیں لینے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک رات میں چیزیں بہتر نہیں ہو سکتیں۔ پارٹی قیادت اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ 14 اگست کو صوبے کے 164 غیر فعال بی ایچ یوز کا افتتاح ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بخت محمد کاکڑ نے کہا ہسپتالوں میں نے کہا کہ ملے گی

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف