پسماندہ علاقوں میں سہولیات کی فراہمی کیلیے کوششیں کی جائیں،عبداللطیف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے۔ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیئر ایسوسییشن رجسٹرڈ کے صدر عبداللطیف شیخ نے ویلفیئر کے عمومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ویلفیئر کے سرپرست حاجی اشرف عباسی۔ بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں۔ سینیئر نائب صدر خان افتاب احمد خان۔ نائب صدر شاہد راجپوت۔ جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ۔تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو۔وائس چیئرمین اکرم شاہ۔ چیئرمین ایجوکیشن سب کمیٹی حاجی محمد اسماعیل شیخ۔فنانس سیکریٹری نسیم اللہ خان۔ محمد حنیف شیخ.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔