حاصل پور میں بس کی ٹکر سے کار سوار ایک ہی خاندان 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
بہاولپور(نیوز ڈیسک)حاصل پور میں تیز رفتار مسافر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ حاصل پور کے نواح میں چشتیاں روڈ پر اڈا محمد پناہ موڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مسافر بس اور کار میں شدید تصادم ہوا۔
کار میں سوار 8 افراد میں سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ایک بچہ بہاولپور منتقل کرتے وقت جان کی بازی ہار گیا۔
جاں بحق افراد میں سردار محمد، ان کی اہلیہ عقیلہ بی بی، بیٹی ماہ نور، بھائی آصف نوید، بیٹا باسط نوید اور ایک کمسن بچہ شامل ہیں۔
حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 3 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایران: نوعمر لڑکی کیساتھ زیادتی اور قتل کے مجرم کو سرعام پھانسی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
فوڈ پوائزنگ سے انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کی ایک اور بیٹی جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی
GUJRANAWALA:گوجرانوالہ کے علاقے موڑ ایمن آباد میں فوڈ پوائزنگ کے دلخراش واقعے میں انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید پہلوان کی چودہ سالہ بیٹی ایمن فاطمہ بھی چل بسیں، جس کے بعد اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ایمن فاطمہ دو دن سے چلڈرن اسپتال میں زیرِ علاج تھیں جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
اس سے قبل نوید پہلوان کے دو دیگر بچے 11 سالہ نور فاطمہ، 8 سالہ حیدر اور 5 سالہ جنت بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
واقعہ 29 جون کو پیش آیا تھا جب نوید پہلوان کی اہلیہ اور ان کے 6 بچوں نے سالگرہ کی ایک تقریب میں شرکت کے دوران مقامی فاسٹ فوڈ کھایا۔
کھانے کے بعد تمام افراد کی طبیعت بگڑ گئی، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فوڈ پوائزنگ کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد متعلقہ دکانداروں کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تاحال حتمی تجزیاتی رپورٹ جاری نہیں کی گئی کہ کھانے میں کون سا مضرِ صحت مادہ شامل تھا۔