بھائی نے والد کی جائیداد سے محروم کردیا، بہن انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مٹیاری کے گائوں لقمان کوریجو کی رہائشی مسماۃ شہناز کوریجو نے اپنے بھائی کی جانب سے والد کی جائیداد پر قبضہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے بے دخل کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پرانہوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بھائی بدرالدین اور اس کی بیوی نے اسے مار پیٹ کر کے گھر سے نکال دیا ہے، انہوں نے کہا کہ والد انہائی ضیف ہیں ان کے گھر اور دیگر تمام جائیداد پر بھائی نے قبضہ کر لیا ہے جبکہ جائیداد میں حصہ مانگنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اس نے کہا کہ بھائی اور بھابھی اسے والد عبداللہ سے ملنے بھی نہیں دیتے ہیں جبکہ متعلقہ تھانے میں شکایت کی ہے لیکن پولیس میری فریاد سننے کیلئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ اسے والد عبداللہ کی جائیداد میں اس کا قانونی اور شرعی حصہ دلوایا جائے اور اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور بعض علاقوں میں فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی ہے، جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے، جب کہ کراچی اور حیدرآباد میں 5 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد ملک بھر میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 220 روپے ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، کراچی اور سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ حیدرآباد میں قیمت 190 سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں معمولی 12 پیسے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اوسط قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔ دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ جاری ہے، جہاں فی کلو چینی 200 سے 220 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔