Jang News:
2026-07-24@13:48:12 GMT

آزادی کی جدوجہد ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے: مشعال ملک

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

آزادی کی جدوجہد ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے: مشعال ملک

مشعال ملک—فائل فوٹو

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آزادی کی جدوجہد ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے۔

یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں نے موت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا، مگر سر نہیں جھکایا۔

مشعال ملک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاک کردیا گیا۔

مشعال ملک نے کہا ہے کہ جولائی 1931ء کو اذان مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیریوں نے جان دی، ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی۔اذان کے لیے جان دینے والوں نے تاریخ رقم کی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 1931ء سے آج تک کشمیریوں کا عزم ناقابل شکست ہے۔ حق اور سچ کی فتح کا دن اب دور نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مشعال ملک

پڑھیں:

کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے: بلاول بھٹو زرداری

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا، نہ اسلام آباد، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبرپختونخوا اس کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ برابری کے حق کے لیے 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے۔

کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا۔

کشمیر کا فیصلہ نہ اسلام آباد کرسکتا ہے، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبر پختونخواہ کرسکتا ہے۔ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا۔

برابری کے حق کیلئے 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد… pic.twitter.com/D7Vo1uPXKm

— PPP (@MediaCellPPP) July 24, 2026


 

متعلقہ مضامین

  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو
  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز