مدینہ ٹائون کی رہائشی خواتین کا دوسرے روز بھی پولیس کیخلاف مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقے مدینہ ٹائون سبزی منڈی کی رہائشی خواتین نے چار دن قبل گھر پر ہٹڑی پولیس کی بلاجواز چڑھائی اور ایک عورت سمیت پانچ افراد کی گرفتاری کے خلاف دوسرے روز بھی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے حضوربانو کلہڑی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس موقع پر انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے بتا یا کہ 11جون 2025کو رات 2بجے کے قریب ہٹڑی تھانہ کی پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں گھر پر چڑھائی کر کے سوئی ہوئی عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد میرے چار بیٹوں، شاہد کلہڑی، جان محمد کلہڑی، جاوید کلہڑی، عبدالرحمن کلہڑی اور میری بہو فرزانہ کو گرفتار کر لیا۔ انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ پڑوسی اسامہ بروہی، فضل الرحمان بروہی، سراج بروہی نے ان کے خلاف بلاجواز جھوٹا کیس درج کرایاہے اور حال ہی میں پولیس کو مبینہ رشوت دے کر گھر پر چڑھائی کروا کر عورت سمیت پانچ افراد کو ناحق گرفتار کرایادیا۔ انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ معاملے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔