مکی شاہ کی حدود میں بھائی کا قتل کرنے والا سگا بھائی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مکی شاہ کی حدود میں سگے بھائی کا قاتل گرفتار تھانہ مکی شاہ کی حدود مکی شاہ روڈ نزد ماربل مارکیٹ میں دو بھائیوں کا آپس میں جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس میں نوجوان حسنین خاصخیلی چھری کے وار سے شدید زخمی ہوا جوکہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیامکی شاہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوتی کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر عملدرآمد ہوئے مکی شاہ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ فوتی کے والد محمد برکت علی خاصخیلی کی مدعیت میں کیس کرائم نمبر 89/2025 زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرلیا فوتی حسنین خاصخیلی اور اسکا بڑا بھائی میہر عرف جوجی والد کے قسطوں پر دلائے گئے رکشے کو چلا کر اپنا گرز بسر کرتے تھے اس دوران رکشے کے تنازع پر دونوں بھائیوں کا آپس میں جھگڑا ہوا اور حسنین نے اپنے بھائی پر اینٹ ماردی اور طیش میں آکر اسکے بڑے بھائی میہر خاصخیلی نے اس پر چھری سے وار کیا جوکہ فوتی حسنین کے سینے میں جاکر لگا جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ایس ایچ او مکی شاہ انسپیکٹر سکندر غلام مصطفیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قتل کی واردات میں بروقت متحرک کارروائی کرتے ہوئے ملزم بڑے بھائی حسنین کو گرفتار کرلیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مکی شاہ
پڑھیں:
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی
مزید :