ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 10 گنا اضافے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ٹریفک قوانین اور حادثات سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 10 گنا اضافے کا فیصلہ کیا ہے، کم عمر ڈرائیونگ پر والد ذمہ دار ہوگا جبکہ مقدمہ بھی درج کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 10 گنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کم عمر ڈرائیونگ پر والد ذمہ دار ہوگا اور اسی کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔ خطرناک ڈرائیونگ اور اوورلوڈنگ پر گاڑی بند ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ٹریفک قوانین اور حادثات سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 10 گنا اضافے کا فیصلہ کیا ہے، کم عمر ڈرائیونگ پر والد ذمہ دار ہوگا جبکہ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ خطرناک ڈرائیونگ اور اوورلوڈنگ پر گاڑی بند ہوگی، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنیوالوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوران اجلاس کہا کہ ٹریفک نظام میں بہتری نظر نہیں آرہی، ٹھوس اور پائیدار اقدامات کرنا ہوں گے، لاہور کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیتی ہوں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 10 گنا فیصلہ کیا کا فیصلہ
پڑھیں:
شہرِ قائد میں 6 روز کے دوران 26 ہزار سے زائد ای چالان
ویب ڈیسک : شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6 روز میں 26 ہزار 155 سے زائد ای چالان کردیے گئے۔
کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے جبکہ گزشتہ6 روزکے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد26ہزار155 سے تجاوزکرگئی۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کراچی نے جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹکںگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کیے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان، بغیرہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے۔اس کے علاوہ کالے شیشوں پر 71 ای چالان، نوپارکنگ پر 26، رانگ وے پر 14، اوور لوڈنگ پر 2 اوربیجا لوڈ پر 10ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں مسافروں کو بسوں کی چھت ہر بیٹھانے پر 58، اسٹاپ لائن کیخلاف ورزی پر28 اور ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2 ای چالان جاری کیے گئے جبکہ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں ہوا۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔