WE News:
2025-09-18@17:30:24 GMT

اسلام آباد میں 95 فیصد بند یو ٹرنز اور چوراہے کھول دیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

اسلام آباد میں 95 فیصد بند یو ٹرنز اور چوراہے کھول دیے گئے

وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ٹریفک کے حوالے سے بڑی پیشرفت، ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 95 فیصد سے زائد بند کیے گئے یو ٹرنز اور چوراہے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

یہ فیصلہ شہریوں کے لیے باعثِ راحت ثابت ہوا ہے، کیونکہ بندشوں کے باعث ڈرائیوروں کو طویل راستے اختیار کرنا پڑتے تھے جس سے ایندھن اور وقت دونوں کا ضیاع ہوتا تھا۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں ان یو ٹرنز اور چوکوں کو دوبارہ کسی بھی بہانے سے بند نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ مشاورت اور تعاون سے کیا گیا ہے، اور یہ مستقل بنیادوں پر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟

تاہم بعض شہریوں اور ماہرین نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ان مقامات پر ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں ٹریفک سگنلز موجود نہیں ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق، ایسے چوراہوں پر ٹریفک کنٹرول کے لیے اضافی نفری درکار ہوگی۔

یاد رہے کہ 2011 میں سیکیورٹی خدشات اور نفری کی کمی کے پیشِ نظر شہر کے متعدد یو ٹرنز اور چوراہے بند کر دیے گئے تھے۔ اس فیصلے سے نہ صرف ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا رہا، بلکہ پیدل چلنے والے افراد، خصوصاً اسکول جانے والے بچوں، کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوا۔

اسلام آباد شاید واحد شہر بن گیا تھا جہاں ’سگنل فری‘ نظام کے باعث زیبرا کراسنگ کا تصور قریباً ختم ہوچکا تھا۔ ترقی یافتہ ممالک میں پیدل چلنے والوں کو گاڑیوں پر فوقیت حاصل ہوتی ہے، اور وہاں سگنلز پر بٹن دبا کر گاڑیوں کو روکا جا سکتا ہے تاکہ پیدل افراد آرام سے سڑک پار کر سکیں۔

شہر کے مختلف سیکٹرز کے مکینوں نے بھی یو ٹرنز اور چوراہے کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایف-10 مرکز کے بزرگ رہائشی نے بتایا کہ علاقے میں بند یو ٹرنز کے کھلنے سے انہیں مین سڑک عبور کرنے میں آسانی ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن وفاقی دارالحکومت یو ٹرنز اور چوراہے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے میں سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔

ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا فیصلہ آج جاری کر دیا، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر فیصلہ تحریر کیا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کا سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کا آغاز
  • تھرپارکر، اسلام کوٹ میں ڈینگی کے کیسز کی شرح 50 فیصد سے بڑھ گئی
  • ڈی ایم اے کی جی نائن اور آئی الیون بس اسٹینڈز کی کامیاب نیلامی
  • اسلام آباد: ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 280 مقدمات درج
  • ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر کتنے ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے؟
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • اسلام آباد ریڈ زون کے داخلی راستوں پر ڈائیورشنز، شہری کونسا متبادل راستہ استعمال کرسکتے ہیں؟
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
  • کراچی، میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں