عمران خان کے کیسز کی سماعت پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے تمام اراکین کو طلب کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کے ایم این ایز و ایم پی ایز لاہور ہائیکورٹ کے باہر مظاہرہ کریں گے جبکہ خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قیادت نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو تمام ممبران کو اسلام آباد لانے کی ذمہ داری سونپ دی اور گزشتہ احتجاج میں غیر حاضر رہنے والوں کے حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے کے پی اراکین کو رات کو ہی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج عمران خان کے کیسز کی سماعت کے موقع پر ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہائیکورٹ کے باہر اسلام آباد
پڑھیں:
اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)این سی سی آئی اے کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے اب تک درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ڈی جی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے اب تک جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر پراپرٹیز سیل کی گئی ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔
اس سلسلے میں تمام زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج شدہ کیسز اور ایف آئی آرز کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں تاکہ ادارے کی کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔