چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کاپارک روڈ اسلام آباد میں قائم سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ممبر انوائرمنٹ، ممبر ایڈمن، ممبر انجنئیرنگ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ اسلام آباد میں قائم سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ کیا۔

جہاں پر انہوں نے سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے گارڈینیا حب میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے نرسری کو اپ گریڈ کرنے کا مقصد اسلام آباد کو مستقبل میں ہارٹیکلچرل کا ایک اہم مرکز بنانے کے علاوہ جدید اور خوبصورت فلاور شاپس کی تعمیر کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منفرد اور قدرتی حسن سے مالا مال نرسری میں جدید کنٹرولڈ اور وینٹیلیٹڈ گرین ہاسز بنائے جائیں اور منصوبے میں ٹشو پروپیگیشن کیلئے بھی نرسری کی سہولت فراہم کی جائیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے مذید کہا کہ نرسری میں رنگا رنگ پھولوں کی نمائش کیلئے بھی جگہ مختص کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا جامع ڈیزائن سی ڈی اے کے اس عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں گرین ایریاز کو بہتر بنائے گا اور ماحولیاتی پائیداری کے کلچر کو فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نرسری کو گارڈینیا حب کے طور پر تشکیل دینا اسلام آباد کو ایک سر سبز اور زیادہ متحرک دارالحکومت بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل نرسری میں تبدیل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار استعمال میں لانے کی ہدایت۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، عمران خان، بشری بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر نہ ہوسکیں ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، عمران خان، بشری بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر نہ ہوسکیں یورپی ملک مالٹا کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان تباہی نہیں دیکھ سکتے، یہ نہ ہو مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو مکمل بند کرنے کی ہدایت کردیں، قائمہ کمیٹی جو عازمین حج رہ گئے ہیں انہیں اگلے سال ترجیحا کامیاب قرار دیا جائے، نجی حج ٹور آپریٹرز عدالتوں کو عوام کیلئے مزید قابل رسائی اور شفاف بنایا جائے گا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پشاور، پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی، پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن زخمی ، بلاول کی مذمت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد میں سی ڈی اے نرسری

پڑھیں:

اسلام آباد، سرپرائز انسپکشن،ریسٹورنٹس و فوڈ پوائنٹس کیلئے نئے قوانین

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )فوڈ اتھارٹی نے عمل نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کی نشاندہی کیلیے عوام سے بھی مدد مانگ لی، سخت ایکشن کا عندیہ۔وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملے کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔

ایس او پیز کے مطابق کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن ریسٹورنٹس کی نشاندہی کریں جہاں پر عملہ بغیر کیپ کے کام کررہا ہے۔ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ٹیموں کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت بھی جاری کردی۔انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں، شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • جمعیت علماء اسلام کے تحت عوامی حقوق کیلئے لانگ مارچ
  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد، سرپرائز انسپکشن،ریسٹورنٹس و فوڈ پوائنٹس کیلئے نئے قوانین
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • نیو ماڈل سڑک شاعر اعجاز رحمانی سے منسوب کی جارہی ہے‘ محمد یوسف