Express News:
2026-06-03@02:08:48 GMT

اسلام آباد میں منفرد نائٹ رن کا شاندار انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

اسلام آباد میں منعقدہ منفرد نائٹ رن نے وفاقی دارالحکومت کی رات کو روشنیوں سے بھر دیا۔

‎اسلام آباد نائٹ رن کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد رننگ کمیونٹی نے کیا۔ رنرز، فیملیز، سفارت کاروں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد دارالحکومت اسلام آباد میں جمع ہوئی۔

اس منفرد، رننگ ایونٹ میں 5 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کی دوڑ شامل تھی۔ دوڑ کے ان مقابلوں کے بعد آتش بازی، ڈانسنگ فاؤنٹینز کا اہتمام کیا گیا جسے شرکا نے بہت سراہا۔ شرکاء کے لیے میوزک کانسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

نجی ہاوسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی اسلام آباد میں ریس کایہ روٹ تھا۔ اس تقریب میں مختلف عمر کے گروپوں کی  شرکت دیکھنے میں آئی، اسلام آباد کے رنرز کے علاوہ لاہور اور کراچی کے لوگوں نے بھی ایونٹ میں شرکت کی۔

بچوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی دوڑ میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان میں سے اکثر نے5 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کی۔ ‎5 کلومیٹر کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن اسلام آباد رن ود یو کے عمر زمان نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن مارگلہ ٹریل رنرز کے اطہر اختر نے حاصل کی۔ خواتین  میں، اینجا میرٹویٹ فائنل لائن عبور کرنے والی پہلی تھیں اور اینا ہڈسن دوسرے نمبر پر آئیں۔

مرد رنرز کی 10 ہزار کلومیٹر کیٹیگری ریس میں شہباز وارث پہلے اور مارگلہ ٹریل رنرز کے وقار احمد دوسرے نمبر پر رہے۔ دس کلومیٹر دوڑ میں خواتین کیٹیگری میں سلطانت سنبینا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فرح عمر دوسرے نمبر پر رہیں۔ جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

اسلام آباد کے رننگ کلبوں بشمول مارگلہ ٹریل رنرز، اسلام آباد رن ود اس اور اسلام آباد رننگ کلب کی ٹیموں نے اس ریس میں بھر پورشرکت کی۔

‎نائٹ رن کے اس سیکنڈ ایڈیشن کا مقصد کھیلوں جیسی صحت مندانہ اور تفریحی سرگرمیوں کے امتزاج سے شہر کی رات کو روشنیوں سے بھرنا تھا جبکہ اس ایونٹ کا مقصد دارالحکومت میں فٹنس اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا بھی تھا۔ نائٹ رن کے اس دوسرے ایڈیشن میں کئی نئے رنرز اور تجربہ کار رنرز کو بھی اکٹھا کیا گیا تاکہ وہ ایک ٹریک پر ایک ساتھ دوڑیں۔

ایسی سرگرمیوں کا انعقاد شرکاء، منتظمین اور رضاکاروں کی غیر متزلزل لگن کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد میں کلومیٹر کی

پڑھیں:

 محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری

(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya

— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) June 2, 2026

  اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔

 دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، ‎‎‎ تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

 ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی