ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کے دوسرے مرحلے کے لیے 24 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی۔

نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق منصوبے کے اس نئے مرحلے کا مقصد کراچی میں پانی کی دستیابی میں اضافہ، پانی اور سیوریج کی خدمات کی حفاظت کی بہتری اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی) کی مالی و عملی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

یہ منصوبہ پہلے مرحلے میں کی جانے والی اصلاحات کو مزید آگے بڑھائے گا اور بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ذریعے کراچی میں پانی اور سیوریج کی خدمات کو بہتر بنائے گا، پہلے مرحلے کے تحت اے آئی آئی بی نے 4 کروڑ ڈالر فراہم کیے تھے۔

موجودہ ڈھانچے کی مرمت اور نئے ڈھانچے کی تعمیر میں سرمایہ کاری سے ترقیاتی اثرات میں اضافہ ہوگا، سہولتیں زیادہ لوگوں تک پہنچیں گی جبکہ اصلاحات و نئی سرمایہ کاری کے تسلسل کے لیے عوامی حمایت بڑھے گی۔

یہ منصوبہ گزشتہ ہفتے منظور کیا گیا تھا، جس کا ہدف 2030 تک ایک کروڑ 60 لاکھ افراد کو محفوظ پانی اور ایک کروڑ 4 لاکھ افراد کو محفوظ نکاسی آب کی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے ساتھ مشترکہ طور پر مالی معاونت یافتہ ہے، جو اس میں مرکزی مالیاتی شراکت دار ہے، منصوبے کے ماحولیاتی اور سماجی اثرات کا جائزہ اے آئی آئی بی کے ماحولیاتی و سماجی فریم ورک (ای ایس ایف) کے تحت لیا گیا ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ منصوبے کی عملداری بین الاقوامی ماحولیاتی و سماجی اصولوں کے مطابق ہو۔

یہ منصوبہ کراچی کے پانی اور نکاسی آب کے نظام کو درپیش 3 بنیادی چیلنجز بشمول پانی کی مجموعی قلت، پانی کے معیار کی کمی اور گندے پانی کی صفائی کی ناکافی صلاحیت کو حل کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: یہ منصوبہ پانی اور

پڑھیں:

یوکرین کو کروز میزائل کی فراہمی سے مسائل کے حل میں مدد نہیں ملے گی: روس

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا نے کہا ہے کہ یوکرین کو ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی سے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا کا کہنا ہے کہ امریکی ادارے پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کو ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری مسائل کے حل میں مددگار نہیں ہوگی۔

قبل ازیں پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کو ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی حوالے سے منظوری کے باوجود یہ معاملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حتمی منظوری سے مشروط ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا کو نوٹس
  • خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس
  • خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس
  • معاشی بہتری کیلئے کردار ادا نہ کیا تو یہ فورسز کی قربانیوں کیساتھ زیادتی ہوگی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
  • یوکرین کو کروز میزائل کی فراہمی سے مسائل کے حل میں مدد نہیں ملے گی: روس
  • یوکرین کو کروز میزائل کی فراہمی سے مسائل کے حل میں مدد نہیں ملے گی، روس
  • لاہور،فرخ آباد کے علاقے میں سیوریج کا جمع پانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
  • پینٹاگون نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہمی کی منظوری دے دی
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا