کراچی: شہید ملت روڈ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے فیروزآباد تھانے کی حدود میں واقع شہید ملت روڈ پر ایک شہری کی بروقت جوابی کارروائی سے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی۔
کار سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تین ڈاکو شہید ملت روڈ پر واقع ایک سپر اسٹور کے باہر شہریوں کو لوٹنے کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ اسی دوران ایک کار سوار شہری انس نے ان کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر عقب سے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل کی پچھلی نشست پر سوار ڈاکو گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت 27 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں 8 رکنی مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری، ناکہ لگا کر شہریوں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فارنزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔
ہلاک ڈاکو کی لاش ابتدائی طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے فیروزآباد تھانے منتقل کی گئی، بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم عرفان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق
سٹی 42: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی مولانا خان زیب پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،فائرنگ سے مولانا خانزیب اپنے ساتھی سمیت شہیدہو گئے، تین افراد زخمی ہوئے
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور باجوڑ سے قومی اسمبلی کے سابقہ امیدوار مولانا خان زیب کو نامعلوم افراد نے تحصیل خار ہیڈ کواٹر سے چند قدم کے فاصلے پر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ ان کے ساتھ ایک اور ساتھی ڈاکٹر طارق بھی شہید ہوگئے۔ جبکہ واقعہ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا خان زیب باجوڑ میں 13جولائی کو ہونے والے امن پاسون کے حوالے سے کمپین کررہے تھے کہ شنڈئی موڑ میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے مولانا خان زیب اور ان کے ایک ساتھی ڈاکٹر طارق بھی موقع پر شہید ہوگئے جبکہ تین ساتھی شدید زخمی ہوئے
ڈالر مہنگا