بٹ کوائن مائننگ ،اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2ہزارمیگاواٹ بجلی مختص
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
پاکستان کرپٹو کونسل کے تحت جدید ڈیجیٹل منصوبہ شروع ، اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع
بٹ کوائن مائننگ سے ڈالر میں آمدن اور قومی ڈیجیٹل خزانہ بنانے کا منصوبہ ہے، وزارت
حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000میگاواٹ بجلی مختص کردی۔رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے تحت جدید ڈیجیٹل منصوبہ شروع کردی جب کہ اضافی بجلی سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔عالمی بٹ کوائن اور ڈیٹا کمپنیاں پاکستان کا رُخ کرنے لگیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت سے زرمبادلہ کا نیا راستہ کھلے گا۔بٹ کوائن مائننگ سے ڈالر میں آمدن اور قومی ڈیجیٹل خزانہ بنانے کا منصوبہ ہے ، پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کیبل کی لینڈنگ مکمل ہے ، ملک بھر میں جدید ڈیٹا سینٹرز سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔پاکستان کو بھارت اور سنگاپور پر توانائی اور زمین کی قیمتوں میں برتری حاصل ہے جب کہ مستقبل میں سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور سے ڈیجیٹل حب قائم کیے جائیں گے ۔ٹیکس چھوٹ اور ڈیوٹی میں رعایت کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے ، کرپٹو صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوزکرگئی ہے ، ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہونے جارہا ہے ۔وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محلِ وقوع ملک کو عالمی ڈیٹا حب بنانے کے لیے موزوں ترین ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بٹ کوائن مائننگ
پڑھیں:
کراچی، نادرا نے قومی شناخت کیلئے ایدھی سینٹرز کے یتیم بچوں کی رجسٹریشن کردی
کراچی:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ریجنل ہیڈآفس کراچی نے خصوصی مہم کے دوران قومی شناخت کے لیےایدھی سینٹرزکے 106یتیم افراد کی رجسٹریشن کر دی۔
ترجمان نادرا کے مطابق ریجنل ہیڈآفس کراچی نےایدھی فاؤنڈیشن میں یتیم اور لاوارث افراد کی رجسٹریشن مہم کا انعقاد کیا، ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے مہم 8 سے 11 جولائی تک کامیابی سے جاری رہی۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں واقع مختلف ایدھی سینٹرز میں مجموعی طور پر 106 یتیموں کو رجسٹر کیا گیا، رجسٹریشن کا اندارج کروانے والوں میں 46 نابالغ (31لڑکیاں اور 29لڑکے)شامل ہیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق رجسٹریشن میں شمولیت قانونی شناخت کے بعد سماجی اور اقتصادی حقوق تک رسائی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نادرا کراچی نے اپنی ٹیم کےساتھ آپریشنز کا جائزہ لینے کے لیے رجسٹریشن سائٹ کا دورہ کیا اور ڈی جی نادرا نے ایدھی حکام سےمستقبل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور انسانی ہمدردی کے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔