ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا صدر مال روڈ جی پی او چوک راولپنڈی کا خصوصی دورہ، بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا صدر مال روڈ جی پی او چوک راولپنڈی کا خصوصی دورہ، بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے صدر مال روڈ جی پی او چوک انڈرپاس پر بیوٹیفیکیشن کے خصوصی منصوبے جاری ہیں،شہر کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کے لئے پی ایچ اے سرگرمِ عمل ہے،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے صدر مال روڈ جی پی او چوک کی بیوٹیفیکیشن سائٹس کا خصوصی دورہ کیا،احمد حسن رانجھا نے مال روڈ جی پی او چوک راولپنڈی پر جاری اپگریڈیشن،بیوٹیفیکیشن کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انھوں نے اپ گریڈیشن کے کام کو مزید موثر بنانے کے لئے متعلقہ عملے کو خصوصی ہدایات بھی دیں،ڈی جی پی ایچ اے نے عملے کو بروقت منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی،احمد حسن رانجھا نے مال روڈ کی گرین بیلٹس پر لگائے گئے گھاس،پودوں، اردگرد رکھے پلانٹرز اور انڈرپاس میں خوبصورت ہارٹیکلچر کے کام کا بھی معائنہ کیا،خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے عملے کو ہدایات دیں۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے راولپنڈی کی عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے،پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنائیں گے، شہر کی خوبصورتی کو بڑھا کر اور سرسبز ماحول کو فروغ دے کر عوام کو ایک صحت مند ماحول فراہم کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے منصوبے بروقت مکمل ہو جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنیکا فیصلہ حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنیکا فیصلہ وفاقی حکومت کا رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کا مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان بارشیں، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: احمد حسن رانجھا ڈی جی پی ایچ اے کے حوالے سے کام کا
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت کی کارکردگی، خصوصاً بیرونِ ممالک پاکستانی مشنز کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کے سفارتی کردار کو مزید مؤثر بنانے اور مشنز کی کارکردگی کو قومی حکمتِ عملی کے اہداف سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان سعودی تعلقات نئے دور میں داخل، اسحاق ڈار کا ریاض میں سفارت خانۂ پاکستان کا دورہ
انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے مابین ہم آہنگی اور اشتراکِ عمل کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیرِ پٹرولیم، وزیرِ مملکت برائے ریلوے، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ سیکرٹری تجارت، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ایچ آر اینڈ ڈی، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سمیت وزارتِ خزانہ، اطلاعات اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار سفارتکاری نائب وزیراعظم