ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم: بٹ کوائن مائننگ و اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
حکومت پاکستان نے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب آگے بڑھتے ہوئے اہم قدم اٹھایا ہے اور بٹ کوائن مائننگ و اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2 ہزار میگا واٹ بجلی مختص کردی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کرپٹو کونسل کا شاندار کارنامہ، مختصر وقت میں بڑی کامیابی حاصل کرلی
رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے تحت جدید ڈیجیٹل منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے، جبکہ اضافی بجلی مختص کرنے سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آنے کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھنے سے زرمبادلہ کا نیا راستہ کھلے گا، اور معیشت مستحکم ہوگی۔
پاکستان میں کرپٹو صارفین کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 4 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے، جس کے بعد اب امید کی جارہی ہے کہ ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کی پہلی کرپٹو کونسل اور اے آئی ٹول کا مستقبل کیا ہے؟
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا جغرافیائی محل و وقوع ملک کو عالمی ڈیٹا حب بنانے کے لیے موزوں ترین ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بٹ کوائن بجلی مختص مائننگ وزارت خزانہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بٹ کوائن بجلی مختص وی نیوز بجلی مختص کے لیے
پڑھیں:
وزارتِ خزانہ کا چین میں پانڈا بانڈ کے لیے نان ڈیل روڈ شو، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارتِ خزانہ، حکومتِ پاکستان نے چین میں پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کے سلسلے میں نان ڈیل انویسٹر روڈ شو (Non-Deal Roadshow) کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت کے نمائندوں نے 7 جولائی سے 11 جولائی 2025 تک بیجنگ میں سرمایہ کاروں سے قبل از مارکیٹنگ مشاورتی ملاقاتیں کیں۔
اس دورے کے دوران پاکستانی وفد نے ممکنہ سرمایہ کاروں، انڈر رائٹرز، ضامن اداروں، چینی ریٹنگ ایجنسی اور قانونی مشیروں سے تکنیکی بات چیت کی۔ ملاقاتوں میں پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال، قرضوں کے انتظام سے متعلق اصلاحات، اور پانڈا بانڈ کے مجوزہ ڈھانچے پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
اجلاسوں میں ریگولیٹری تقاضوں، کریڈٹ گارنٹی انتظامات، اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر بھی غور کیا گیا۔ روڈ شو کو ابتدائی طور پر سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا، جو پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور بین الاقوامی مالیاتی منڈی میں بڑھتی ہوئی ساکھ کا اظہار ہے۔
یہ دورہ حکومتِ پاکستان کی سرمایہ کاروں سے فعال روابط اور چین کی آن شور (مقامی) کیپٹل مارکیٹ تک رسائی کے ذریعے مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ توقع ہے کہ پانڈا بانڈ اسی سال تمام دستاویزی کارروائیوں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے کریڈٹ گارنٹیز کے بعد باضابطہ طور پر جاری کر دیا جائے گا۔
یہ پیش رفت پاکستان کے لیے چین کی وسیع اور متنوع بانڈ مارکیٹ تک رسائی، سرمایہ کاروں کا دائرہ وسیع کرنے، اور مقامی کرنسی میں مالیاتی ذرائع حاصل کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔
وزارتِ خزانہ کا کامیاب نان ڈیل روڈ شو، مالیاتی سفارت کاری میں پاکستان کی نئی سمت اور پر اعتماد پیش قدمی کا واضح پیغام دے رہا ہے — پاکستان عالمی کیپٹل مارکیٹ میں نئے افق سر کرنے کو تیار ہے۔