لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے فیصلہ کیا کہ بھارت کے 26 مقامات پر ان کو جواب دوں گا، مظفر آباد میں بھارتی شیلنگ سے 7 سال کا ارتضیٰ شہید ہوا، جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی شیلنگ سے ارتضیٰ شہید ہوا، ہم نے اسے تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو جن ہوائی اڈوں سے بھارتی طیارے اڑے ان کو تباہ کیا، کیا آپ کی فوج نے کسی ایک سویلین انفرا اسٹرکچر، کسی ایک سول آبادی کو نشانہ بنایا؟ نہیں، ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا ملاقات کرنیوالے کے پی کے طلبہ کے وفد سے کہنا تھا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن ہمارا پہلا انتخاب ہے، لیکن اگر بھارت نے دوبارہ حماقت کی ہمارا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا بھارت نے سوچا تھا ہم حملہ کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے گا، آپ نے دیکھا کہ آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے، پورا پاکستان کھڑا ہوا، اللہ کے کرم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی، وہ تمام حکمت عملی جو ہندوستان اور مودی نے بنائی تھی، ہم نے اس کو ایک ایک کرکے غلط ثابت کیا، یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھی اور متحدہ رہے گی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے فیصلہ کیا کہ بھارت کے 26 مقامات پر ان کو جواب دوں گا، مظفر آباد میں بھارتی شیلنگ سے 7 سال کا ارتضیٰ شہید ہوا، جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی شیلنگ سے ارتضیٰ شہید ہوا، ہم نے اسے تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو جن ہوائی اڈوں سے بھارتی طیارے اڑے ان کو تباہ کیا، کیا آپ کی فوج نے کسی ایک سویلین انفرا اسٹرکچر، کسی ایک سول آبادی کو نشانہ بنایا؟ نہیں، ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہو گا، اس خطے اور پاکستان میں جتنی دہشتگردی ہوتی ہے اس کے پیچھے بھارت کا چہرہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا جو مساجد کو شہید کرتے ہیں، لوگوں کو ذبح کرتے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ان کا خیبر پختونخوا اور پختونوں کی روایات سے کوئی تعلق نہیں، یہ دہشتگرد ہندوستان کے پیروکار ہیں، خارجی نور ولی کہتا ہے کہ شریعت میں اجازت ہے کہ آپ کافر سے مدد لے سکتے ہیں، اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہو سکتے، یہ اس ہندوستان سے مدد مانگتے ہیں جہاں کشمیر کی بچیوں کی عزت کو پامال کیا جاتا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے، مسئلہ ان کی اشرافیہ ہے، جن کو ہندوستانی پیسہ دیکر خریدتا ہے اور پاکستان کیخلاف استعمال کرتا ہے، اپنے افغان بھائیوں سے کہتے ہیں کہ دہشتگردوں کو اپنے ملک میں جگہ نہ دو، تم بھارت کے آلہ کار نہ بنو، خیبر پختونخوا کے غیور، بہادر عوام اور قبائل سے کہتا ہوں، آج دوبارہ وقت آگیا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا شیلنگ سے شہید ہوا کسی ایک

پڑھیں:

حامد میر نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سینئر صحافی حامد میر نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے اپنی تحقیق سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتے ہوئے دستاویزی ثبوتوں کی مدد سے بتایا ہے کہ مودی حکومت کا اصل مسئلہ دہشت گردی نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام ہے۔حامد میر نے اپنے شو میں بھارتی مصنفین کی کتابوں اور بھارتی سیاستدانوں کے بیانات کی مدد سے ثابت کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس جنوبی ایشیا کے 8 ممالک کو اکھنڈ بھارت میں ضم کر کے مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو بنانا چاہتی ہے۔

بھارت کے واٹر بم کو ڈی فیوز کرنا بہت ضروری ہے، سینیٹر علی ظفر

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اگر بھارت میں دوبارہ حماقت کی تو جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر 
  • بھارت کو ہم نے میدان میں پیچھے دھکیلا ہے، جو بھارت کر رہا ہے وہی اسرائیل کر رہا ہے، حافظ نعیم الرحمن
  • BJP کا مسئلہ دہشتگردی نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام ہے، حامد میر
  • تباہی ہمیشہ اپنے ہاتھوں ہوتی ہے!
  • حامد میر نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کردیا
  • بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادتوں میں ملوث ہے ،ترجمان پاک فوج
  • خضدار میں بچوں پر حملہ فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
  • پاکستان کا عالمی برادری سے مودی کے اشتعال انگیز بیانات کا لوٹس لینے کا مطالبہ
  • کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے(ترجمان پاک فوج)