میرپور ماتھیلو:مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں, مسافر گاڑیوں کو ا سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ میرپورماتھیلو ریلوے اسٹیشن سے کچھ دوری پر پیش آیا جہاں پنجاب سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے مقام سے ریلوے ٹریک اکھڑ گیا اور بوگیاں الگ ہوگئیں۔حکام نے کہا کہ حادثے کے باعث اپ اور ڈائون ٹریک بند ہوگیا، مسافر گاڑیوں کو مختلف ا سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک بحالی کی کوششیں جاری ہیں، چند گھنٹوں میں بحال کر دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
—فائل فوٹولاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔