بٹ کوائن مائننگ و آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2 ہزار میگا واٹ بجلی مختص
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان نے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب بڑاقدم اٹھاتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2 ہزار میگا واٹ بجلی مختص کردی۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب پہلا بڑا قدم اٹھالیا، حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2 ہزار میگا واٹ بجلی مختص کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کی قیادت میں ڈیجیٹل معیشت کی نئی راہ ہموار ہوگی،اضافی بجلی کو آمدن کا ذریعہ بنایا جائے گا۔
غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید
دوسری جانب عالمی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے،سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ پاکستان کرپٹو اور اے آئی کا عالمی مرکز بن سکتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے، ڈیجیٹل اثاثے ملکی معیشت کو نئی سمت دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق افریقہ سے 2 سب میرین کیبل کے پاکستان پہنچنے سے انٹرنیٹ مزید تیز ہوگا،پاکستان میں 40 ملین کرپٹو صارفین ہیں اوراس میں خطے میں قیادت کی صلاحیت موجود ہے۔
کوہ پیما سعد منور نے بھی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے مراحل میں قابلِ تجدید توانائی پر مبنی ڈیٹا سینٹرز بھی قائم ہوں گے، حکومت کی جانب سے ٹیکس چھوٹ اور دیگر مراعات کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈیٹا سینٹرز کی جانب
پڑھیں:
غزہ میں قحط اور نسل کشی چھپانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا انکشاف
غزہ: نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔
ویژن نیوز اسپاٹ لائٹ اور جرمن نشریاتی ادارے کی فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے اس سلسلے میں اپنی سرکاری اشتہاری ایجنسی کا استعمال کرتے ہوئے یورپ اور شمالی امریکہ میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان مہمات میں یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال معمول کے مطابق ہے، حالانکہ حقیقت میں وہاں قحط اور انسانی المیہ جاری تھا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک روز میں مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 6 سالہ جڑواں بچے اور 3 صحافی بھی شامل ہیں۔ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 64 ہزار 871 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 64 ہزار 610 زخمی ہو چکے ہیں۔