چیف جسٹس اور چیئرپرسن این سی ایچ آر کی ملاقات، انسانی حقوق کے فروغ پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
چیئرپرسن نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی سربراہ رابعہ جویری آغا نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے وسیع امور پر تبادلہ خیال سمیت انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کو مضبوط بنانے پر خاص زور دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے انسانی حقوق کے حوالے سے درپیش چیلنجز کو اجاگر کرنے میں این سی ایچ آر کی کوششوں کو سراہا اور عدلیہ اور انسانی حقوق کے اداروں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون جاری رکھنے کی ترغیب دی تاکہ معاشرے کے پسماندہ اور کمزور طبقات سمیت سب کے لیے انصاف تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیے کے سفیر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کیوں کی؟
چیئرمین این سی ایچ آر نے چیف جسٹس کو کمیشن کے جاری اقدامات، پالیسی مداخلتوں اور آئینی و قانونی تحفظات کے نفاذ کے حوالے سے نگرانی کے نظام پر بریفنگ دی، انہوں نے حالیہ رپورٹس سے اہم نتائج بھی شیئر کیے اور انسانی عظمت اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ میں عدلیہ کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں سربراہان نے انسانی حقوق کے تحفظ کے فریم ورک میں نظامی خلا کو دور کرنے کے لیے ریاستی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا، چیف جسٹس آف پاکستان نے آئینی اقدار، قانونی عمل اور شہریوں کی بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لیے عدلیہ کے عزم کو اجاگر کیا۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم
اعلامیے کے مطابق ملاقات ایک مثبت نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی، اس مشترکہ عزم کے ساتھ کہ ایک زیادہ منصفانہ، جامع اور حقوق کا احترام کرنے والے معاشرے کے قیام کے لیے اجتماعی طور پر کام کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این سی ایچ آر رابعہ جویری آغا مشترکہ عزم نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این سی ایچ ا ر رابعہ جویری ا غا مشترکہ عزم نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس انسانی حقوق کے سی ایچ چیف جسٹس کے تحفظ کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی سے اعصام الحق کی ملاقات، پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں محسن نقوی کو اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اعصام الحق نے ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل اور نئے ٹینس کورٹس بنانے کی یقین دہانی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی سے اعصام الحق کی ملاقات، پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال
اعصام الحق قریشی نے پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارک باد دی اور ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کی طرح پاکستان میں ٹینس کا بھی بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نئے ٹینس کورٹس بھی بنائیں گے، چاہتے ہیں کہ ٹینس میں بھی پاکستانی کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
Post Views: 5