تھائی لینڈ کے ضلع لاپلائے سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ لڑکے کو منشیات سے بھرے گھر سے بازیاب کرا لیا گیا ہے، جہاں وہ تقریباً مکمل تنہائی میں پرورش پا رہا تھا، اور صرف بھونکنے کے ذریعے بات چیت کرنا سیکھا تھا۔
گلف نیوز کے مطابق تھائیگر کی رپورٹ کے مطابق، ایک اسکول پرنسپل اور مقامی سماجی کارکنوں کی اطلاع پر حکام نے لڑکے کو ایک بوسیدہ لکڑی کے مکان سے بازیاب کیا، جہاں وہ 6 کتوں کے ساتھ گندگی میں رہ رہا تھا۔
قانونی وجوہات کی بنا پر لڑکے کو ’بچہ اے‘ کہا جا رہا ہے، وہ 2 سال سے اسکول نہیں گیا تھا، اس کی ماں، جو کہ منشیات کی عادی ہے، روزانہ کئی گھنٹوں کے لیے اسے اکیلا چھوڑ کر کھانے کے لیے بھیک مانگنے نکل جاتی تھی۔
کسی دوست، بالغ نگرانی، یا انسانی رابطے کے بغیر، لڑکا صرف کتوں کی صحبت میں رہا، اور ان کا برتاؤ اپناتے ہوئے بھونکنے کے ذریعے بات چیت کرنے لگا۔
اسی فاؤنڈیشن کی سربراہ پَوینا ہونگساکل نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے 30 جون کو بچے کو ریسکیو کیا، وہ بولتا نہیں تھا، صرف بھونکتا تھا، اور یہ منظر دیکھنا دل دہلا دینے والا تھا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، لڑکے کی ماں اور 23 سالہ بھائی دونوں کا منشیات کے استعمال کا ٹیسٹ مثبت آیا، اگرچہ حکومت نے لڑکے کی تعلیم کے لیے ماں کو 400 بات کی امداد دی تھی، اس نے کبھی بھی بچے کو اسکول میں داخل نہیں کروایا۔
پوینا ہونگسا کے مطابق بچہ صرف ایک دن کے لیے پہلی جماعت میں گیا، اس کے بعد ہمیشہ کے لیے گھر میں بند رہا، تعلیمی وظیفہ ملنے کے بعد، ماں نے رقم اپنی جیب میں رکھ لی اور بچے کو دوبارہ کبھی اسکول نہ جانے دیا۔
ماں کا رویہ غیر مستحکم تھا اور ان کا گھر ایک منشیات کے اڈے کے طور پر جانا جاتا تھا، ہمسایوں نے اپنے بچوں کو اس لڑکے سے دور رکھنے کو ترجیح دی، نتیجتاً، لڑکا کبھی سماجی تعلقات قائم نہ کر سکا اور انسانی زبان سیکھنے سے محروم رہا۔
اب لڑکے کو ایک شیلٹر ہوم میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے مناسب دیکھ بھال مل رہی ہے۔
پوینا نے کہا کہ اب اس بچے کو ایک بہتر زندگی کا موقع دیا جائے گا، ہم اس کی مدد اور تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل ساتھ رہیں گے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی، خواجہ آصف

پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز

سیالکوٹ(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری سے مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔ رخواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں مسلم امہ کے اتحاد سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مقف اور جنگ بندی ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا ہے کہ 2 ماہ سے بھی کم عرصے میں پاکستان نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں، ہم آج ایک متحد قوم ہیں، خطے اور دنیا میں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا: اسحاق ڈار پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا: اسحاق ڈار جشن آزادی تقریبات کے انتظامات کیلئے کمیٹی تشکیل ،23 رکنی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ،محسن نقوی کنویئر ہوں گے، وزرا ئ،سیکرٹریز بھی شامل حکومت مضبوط، سب ممبران وفادار، کوئی کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا: علی امین گنڈاپور آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری افسران کے اثاثے اب پبلک ہوں گے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا محرم الحرام کے بعد احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی، لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ، اموات کی تعداد 27 ہوگئی، ریسکیو آپریشن مکمل
  • ایبٹ آباد: 12 سالہ گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار
  • لاہور میں غیر ملکی خاتون کو چھیڑنے والا اوباش نوجوان پکڑا گیا
  • راولپنڈی: گھریلو ناچاقی پر نوجوان خاتون نے زندگی کا چراغ گل کردیا، ٹرین حادثے اور نامعلوم لاش نے شہر کو سوگوار کر دیا
  • پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی، خواجہ آصف
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 90 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات پکڑی گئی
  • سعودی عرب: بھیڑوں کے جسم میں منشیات چھپانے کی کوشش ناکام
  • دبئی میں منشیات کے ذائقے والی مٹھائیاں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
  • پوش علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن