تیسرے اور آخری مرحلے میں بنگلہ دیش کے مزید چار کرکٹرز لاہور پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور:
تیسرے اور آخری مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مزید چار کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین لاہور پہنچ گئے۔
آٹھ رکنی دستے میں لٹن داس، شرف السلام، نجم الحسین، محمد توحید ہریدوئے سمیت سپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل تھے۔
بنگلہ دیش اسکواڈ تین گروپس کی صورت میں پاکستان پہنچا جبکہ کچھ کھلاڑی پی ایس ایل کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش
پڑھیں:
مصر کے جونیئر اسکواش چیمپئن محمد ذکریا کو پاکستان کیجانب سے اسپانسرشپ مل گئی
مصر کے 17 سالہ عالمی جونیئراسکواش چیمپئن محمد ذکریا کو اگلے پانچ برس کے لیے اسپانسر شپ مل گئی۔
عالمی رینکنگ میں 14 ویں پوزیشن کے حامل مصری کھلاڑی کو رچز وینس پاکستان کی جانب سے اسپانسر شپ دینے کے حوالے سے کریک کلب، ڈی اے میں دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔
اس موقع پر اسکواش لیجنڈ جہانگیرخان، سندھ اسکوائش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد اور دیگر بھی موجود تھے۔
جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ تیزی سے ابھرتے ہوئے متوقع عالمی اسکواش چیمپین کو اسپانسر شپ ملنا دراصل پاکستان کے نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
جہانگیرخان نے کہا کہ اگر محنت کو اپنا اشعار بنایا جائے تو مستقبل میں بہترین کھلاڑی سامنے آسکتے ہیں۔
عدنان اسد نے کہا کہ باصلاحیت مصری کھلاڑی نے تیزی سے عالمی سطح پراپنا مقام بنایا ہے۔
14 برس کی عمر میں پروفیشنل کھلاڑی بن جانے والے محمد ذکریا نے کہا کہ ان کو اگلے پانچ سال کے لیے اسپانسر شپ میسر آنے پر خوشی ہے اور عالمی اسکواش چیمپئن بن کراپنا خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔