کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ نے شکست کی وجوہات سے پردہ اٹھادیا، کس کھلاڑی نے مایوس کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ فائنل میں محمد عامر کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی، وسیم جونیئر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر تبصرہ کیا۔
معین خان نے کہا کہ لاہور نے ایک بڑا ہدف حاصل کیا جو بڑی کامیابی ہے۔ سکندر رضا اور کوشال پریرا کی اننگز نے میچ کا پانسا پلٹا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوبصورتی ہے کہ میچ کسی بھی وقت بدل سکتا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ نے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی، خاص طور پر حسن نواز نے متاثر کن پرفارمنس دی۔ ’ہر کھلاڑی نے بھرپور محنت کی اور ہم آئندہ سیزن میں مزید بہتر واپسی کے لیے پرعزم ہیں،
معین خان نے تسلیم کیا کہ محمد عامر کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی۔ پاکستان میں کوئی بھی محمد عامر سے زیادہ رنز کھانے کی توقع نہیں کرتا، لیکن آج لاہور کے بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کی۔ عامر نے ہمیں کئی میچز جتوائے، لیکن بدقسمتی سے آج ایسا نہ ہو سکا۔
انہوں نے ٹیم میں وسیم جونیئر کی غیر موجودگی کو ایک اہم خلا قرار دیا۔ وسیم جونیئر سائڈ سٹرین کا شکار تھے، اس لیے وہ میچ کا حصہ نہیں بن سکے، ان کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔
سکندر رضا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے معین خان نے کہا کہ داد دینی پڑتی ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ میچ مکمل کر کے یہاں پہنچے، ان کا جذبہ اور پیشہ ورانہ رویہ قابلِ ستائش ہے۔
کوچ نے کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے اور شائقین اور کھلاڑیوں کو دل چھوٹا نہیں کرنا چاہیے، بڑے کراؤڈ کا دباؤ ضرور ہوتا ہے، لیکن اگر آپ کھیل کو انجوائے کریں تو پرفارمنس پر زیادہ فرق نہیں پڑتا۔
معین خان نے مزید کہا کہ شائقین کی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آنا پاکستان کرکٹ کے لیے ایک مثبت علامت ہے۔ پی ایس ایل 10 اب ختم ہو چکا ہے، ہم اگلے سیزن کے لیے بہتر حکمت عملی کے ساتھ تیاری کریں گے۔ ڈرافٹنگ کے وقت منصوبہ بندی کریں گے اور اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نے کہا کہ
پڑھیں:
وعدے اور یقین دہانی جھوٹی نکلیں، شوگر ڈیلرز نے حکومت کو گھما کر رکھ دیا، چینی پھر مہنگی
لاہور(ویب ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
شوگر ڈیلروں نے پچھلے سال حکومت کو چینی مہنگی نہ ہونے کا یقین دلا کر چینی برآمد کی اجازت لی تھی اور بیرونِ ملک چینی بیچ کر ملک میں زرمبادلہ بڑھنے کی آس دلائی تھی، ڈالرز لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ کرشنگ سیزن سے پہلے ملک میں نہ چینی کم ہوگی نہ قیمتیں بڑھیں گی، نہ چینی درآمد کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن سارے وعدے، ساری یقین دہانیاں ہوا میں اڑ گئیں۔
چینی کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہوئی، چینی درآمد کرنے کی بھی نوبت آگئی، چینی بیچنے سے ڈالر تو ملک میں آگئے لیکن چینی خریدنے پر ڈالرز کے خرچے کا جواب کسی کے پاس نہیں۔
دسمبر 2024 میں جس چینی کا ایکس مل ریٹ 125 سے 130 روپے کلو تھا، آج وہ چینی ریٹیل میں 190 سے 200 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔
لاہور میں چینی 6 روپے اور کوئٹہ میں 5 روپے کلو مہنگی ہوگئی، ایک کلو چینی لاہور میں 190 روپے اور کوئٹہ میں بھی 190روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
کوئٹہ میں چینی ایک ماہ میں 10 روپے فی کلو منہگی ہوئی ہے اور کراچی میں چینی کا ریٹ 200 روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔
Post Views: 4