2025-07-11@22:08:26 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے»:
لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ فائنل میں محمد عامر کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی، وسیم جونیئر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر تبصرہ کیا۔ معین خان نے کہا کہ لاہور نے ایک بڑا ہدف حاصل کیا جو بڑی کامیابی ہے۔ سکندر رضا اور کوشال پریرا کی اننگز نے میچ کا پانسا پلٹا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوبصورتی ہے کہ میچ کسی بھی وقت بدل سکتا ہے۔...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے لاہور قلندرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میں بڑا ٹارگٹ حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔ پی ایس ایل ٹین کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیم کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے بڑا ٹارگٹ حاصل کیا۔ معین خان نے کہا کہ آل راؤنڈر محمد وسیم کا ان فٹ ہونا ہمارے لیے دھچکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اچھا ٹورنامنٹ کھیلی،جبکہ حسن نواز کی کارکردگی شاندار رہی، انہوں نے پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلا۔ معین خان نے کہا کہ آخری تین اوورز میں ہمارے بولرز دباؤ برداشت نہیں کرسکے۔ انہوں نے...
لاہور قلندرز کو تیسری بار پاکستان سپر لیگ کا چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اسکندر رضا فائنل میچ میں ٹاس سے صرف 10 منٹ قبل اسٹیڈیم میں پہنچے تھے۔ انگلینڈ سے 10 گھنٹے سفر کرکے وہ لاہور پہنچے، انہوں نے سفر کے بعد آرام بھی نہیں کیا، سیدھا اسٹیڈیم گئے اور 7 گیندوں پر 22 رنز بناکر لاہور قلندرز کو جتوا دیا. وہ گذشتہ ہفتے اپنی قومی ٹیم زمبابوے کی طرف سے ٹیسٹ میچ کھیلنے انگلینڈ گئے تھے۔ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں 2 اوورز قبل ایسا لگ رہا تھا کہ لاہور قلندر میچ ہار گیا ہے تاہم سکندر رضا نے میچ کا پانسا پلٹ کررکھ دیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جبڑوں سے فتح...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل فائنل تقریب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز وی نیوز
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا فائنل آج لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے سنسنی خیز فانئل میں آج ہوم سائیڈ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ مقامی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس 7: 30 بجے ہوگا۔ ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے ایوب اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین نصب کی جائے گی، جہاں وہ اپنی فرنچائز کو فائنل میچ دیکھ سکیں گے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ فائنل کیلئے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ واضح رہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی مسائل کے سبب پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد نہیں ہوسکا ہے۔
پی ایس ایل 10 کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں 13 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے پی سی بی سے لاہور میں قائم بائیو مکینک لیب میں ان کے ایکشن کا تجزیہ کرنے کی درخواست کی۔ بعدازاں ایکشن کو قانونی قرار دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ 2025 کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 28 رنز بنالیے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فن ایلن 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ پی ایس ایل 2025 کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل ہیں، جبکہ دیگر ٹیم میں ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور...
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان شاداب خان کی انجری کے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق شاداب خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہونگے، گروئن انجری کی وجہ سے آج کے میچ میں آرام کریں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ رات پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے تکلیف محسوس کی تھی۔احتیاطی طور پر شاداب خان کا اسکین کروایا گیا۔اسکین کی رپورٹ کا انتظار ہے رپورٹ آنے کے بعد مزید اپڈیٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی کپتانی سعود شکیل کررہے ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن،...
پی ایس ایل سیزن 10 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پشاور زلمی پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
پی ایس ایل سیزن 10 کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہیں، تاہم رن ریٹ کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا تیسرا جبکہ کراچی کنگز کا چوتھا نمبر ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل...
پی ایس ایل 2025،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عثمان طارق کا ایکشن گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران رپورٹ کیا گیا۔ آن فیلڈ امپائرز احسن رضا اور کرس بران نے ان کا ایکشن مشکوک قرار دیا۔پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق عثمان طارق فی الحال لیگ میں بولنگ جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم اگر ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا تو انہیں بولنگ سے روک دیا جائے گا۔معطلی کی صورت...
راولپنڈی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران رپورٹ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آن فیلڈ امپائرز نے ان کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا، جس کے بعد ان کا ایکشن باضابطہ طور پر رپورٹ کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عثمان طارق اگلے میچز میں باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں تاہم اگر دوبارہ ان کا ایکشن رپورٹ ہوا تو انہیں آئی سی سی سے منظور شدہ لیبارٹری سے اپنا ایکشن کلیئر کروانا ہوگا۔
پی ایس ایل سیزن 10 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے ٹیم کو جوائن کرلیا، جو پی ایس ایل 10 کے میچز کے لیے پرجوش ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے اور میچز کے لیے پرجوش ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے ایلکس کیری پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے، ایلکس کیری آسٹریکیا میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے۔ ایلکس کیری کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقا کے روسی وین ڈر ڈسن کا جزوی متبادل منتخب کیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی منیجمنٹ کے مطابق روسی وین ڈر...
پاکستان سپرلیگ یعنی پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا ہے، سرفراز احمد کی نئی تقرری کا اعلان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کیا ہے۔ ندیم عمر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2019 کا ٹائٹل جتوانے والے کپتان سرفراز احمد پی ایس ایل کے آغاز سے ہی ٹیم کے اہم کرداروں میں سے ایک ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ’سرفراز نے بحیثیت کپتان فرنچائز کی عمدہ انداز میں قیادت کی، امید ہے کہ وہ بطور ڈائریکٹر بھی ایسا ہی کریں گے۔‘ یہ بھی پڑھیں: ندیم عمر نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان بطور ہیڈ کوچ اور سرفرازاحمد بطور...
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے 10ویں سیزن کا ڈرافٹ مکمل ہونے اور سرفراز احمد کو یکسر نظر انداز کیے جانے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ان کی اہمیت کا احساس ہوگیا اور اس نے سرفراز احمد کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس بار وہ کھلاڑی کے بجائے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ شین واٹسن نے دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث اپنی ذمے داریوں سے معذرت کرلی ہے۔ سرفراز احمد کو کوچنگ کی ذمے داری دینے کا فیصلہ واٹسن کی غیر موجودگی کو...
لاہور:سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنے 9 سالہ طویل تعلق کا اختتام کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سرفراز احمد نے فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شاندار ٹیم کے ساتھ گزارے گئے وقت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ اس سفر میں ملنے والی حمایت اور محبت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ندیم عمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ندیم بھائی نے انہیں ہمیشہ کھیلنے کا موقع دیا اور کھلاڑی اور کپتان کی ضروریات پوری کیں۔ سرفراز نے اپنی نیک تمناؤں کا...