سابق کپتان سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
پاکستان سپرلیگ یعنی پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا ہے، سرفراز احمد کی نئی تقرری کا اعلان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کیا ہے۔
ندیم عمر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2019 کا ٹائٹل جتوانے والے کپتان سرفراز احمد پی ایس ایل کے آغاز سے ہی ٹیم کے اہم کرداروں میں سے ایک ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
’سرفراز نے بحیثیت کپتان فرنچائز کی عمدہ انداز میں قیادت کی، امید ہے کہ وہ بطور ڈائریکٹر بھی ایسا ہی کریں گے۔‘
یہ بھی پڑھیں:
ندیم عمر نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان بطور ہیڈ کوچ اور سرفرازاحمد بطور ٹیم ڈائریکٹر ہمارے لیے اثاثہ ہوں گے، ہمارے لیے سرفراز احمد سے زیادہ بہتر کوئی اور انتخاب نہیں تھا۔
’سرفراز احمد کوئٹۃ گلیڈی ایٹرز کی جان ہیں جنہیں ہم نہیں چھوڑ سکتے، فرنچائز نے سرفراز کی کپتانی میں 2016 اور 2017 میں فائنل کھیلا تھا۔‘
خیال رہےکہ جنوری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں فتح سے ہمکنار کرانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو اُن کی ٹیم نے ریلیز کردیا تھا، جس کے بعد ان کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلی روسو کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
سرفراز احمد کو ریلیز کرنےکے بعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نےکہا تھا کہ سرفراز احمدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جان ہیں، ہم ان کو چھوڑ نہیں سکتے، آپ انہیں ایک نئے رول میں دیکھیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2019 میں سرفراز احمد کی کپتانی میں پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتی تھی جبکہ 2016 اور 2017 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔
گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے سرفراز احمد نے 86 میچوں میں 7 نصف سنچریوں کی مدد سے اور 29.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز معین خان ندیم عمرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گلیڈی ایٹرز کی سرفراز احمد کو کپتان سرفراز پی ایس ایل
پڑھیں:
اداکارہ سارہ عمیر کی ڈائریکٹر محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر نے ڈائریکٹر محسن طلعت سے اپنی طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔ شادی کے 9 سال بعد ڈائریکٹر محسن طلعت اور سارہ عمیر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے، اداکارہ نے شوبز کا آغاز 2008 میں کیا تھا، اور 2014 تک کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کی، لیکن شادی کے بعد انہوں نے میڈیا انڈسٹری کو چھوڑ دیا۔ حال ہی میں پاکستان کے ریئلٹی شو تماشہ سیزن 4 سے ایلیمینیشن کے بعد سارہ عمیر نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے تماشا میں اس لیے حصہ لیا کہ مجھے ایک بریک چاہیے تھا، میرا اور محسن طلعت کا تعلق ایک ہی فیلڈ سے ہے، اس لیے بار بار سامنا ہو جاتا ہے۔سارہ نے کہا کہ تماشا میں آنے سے چند ماہ قبل میرا طلاق ہوئی تھی، اور یہ بہت سے لوگوں کو پہلے ہی معلوم تھا، اس وقت میں ذہنی طور پر مشکل حالات سے گزر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں ایک سنگل پیرنٹ ہوں اور کئی رکاوٹوں کا سامنا کیا، اللہ نے مجھے سکون کی جگہ عطا کی، جہاں فون، ملاقاتیں اور تعلقات کچھ نہیں تھے، جب میں نے شو کا پرومو ریکارڈ کیا تو یہی کہا تھا کہ میں زندگی میں بہت کچھ جھیل چکی ہوں، اس لیے تماشا میرے لیے کوئی مشکل چیز نہیں۔