کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مینٹورسر ویوین رچرڈز نے ٹیم کو جوائن کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے ٹیم کو جوائن کرلیا، جو پی ایس ایل 10 کے میچز کے لیے پرجوش ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے اور میچز کے لیے پرجوش ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے ایلکس کیری پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے، ایلکس کیری آسٹریکیا میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے۔
ایلکس کیری کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقا کے روسی وین ڈر ڈسن کا جزوی متبادل منتخب کیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی منیجمنٹ کے مطابق روسی وین ڈر ڈسن ٹیم کو جلد جوائن کرلیں گے۔
جاوید آفریدی کا پشاور زلمی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے ملکی و غیر ملکی کرکٹر کو ثقافتی رنگ میں ڈھال دیا۔
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید افریدی نے گزشتہ روز ٹیم کے اعزاز میں اعشائیہ دیا جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ سپورٹ اسٹاف کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم، ہیڈکوچ محمد اکرم، مینٹور اور صدر انضمام الحق سمیت پوری پشاور زلمی اسکواڈ نے شرکت کی۔
زلمی نے اپنے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی پشاوری روایتی کھانوں اور باربی کیو سے تواضع کی جبکہ قومی لباس شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ کے علاوہ پشاوری ٹوپی بھی پہنائی۔
پشاور زلمی کی جانب سے ملکی و غیر ملکی کرکٹر کو ثقافتی رنگ میں ڈھالنے کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:نجکاری کیلئے 10 اداروں کی فہرست فائنل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام آباد پشاور زلمی پی ایس ایل ٹیم کو
پڑھیں:
اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔