یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں آرام کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان شاداب خان کی انجری کے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق شاداب خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہونگے، گروئن انجری کی وجہ سے آج کے میچ میں آرام کریں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ رات پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے تکلیف محسوس کی تھی۔احتیاطی طور پر شاداب خان کا اسکین کروایا گیا۔اسکین کی رپورٹ کا انتظار ہے رپورٹ آنے کے بعد مزید اپڈیٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جسپریت بمراہ نے کپتان نہ بننے کی وجہ بتا دی!
بھارتی فاسٹ بولر نے جسپریت بمراہ کا کہنا ہے کہ وہ ورک لوڈ منیجمنٹ کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نہیں بنے اور یہی بات وجہ انہوں نے بی سی سی آئی کو بھی بتائی ہے۔
گزشتہ ماہ مئی میں روہت شرما کی ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بی سی سی آئی نے شبھمن گِل کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے لیے بھارت کا نیا کپتان منتخب کیا تھا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے جسپریت بمراہ کا کہنا تھا کہ کپتانی کے پیچھے کوئی بڑی کہانی نہیں ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں کہ انہیں ہٹا دیا گیا یا ان کی دیکھ بھال نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ سے قبل آئی پی ایل کے دوران انہوں نے بی سی سی آئی کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اپنے ورک لوڈ کے متعلق بتایا۔ انہوں نے ان لوگوں سے بات کی جنہوں نے ان کی کمر کو دوبارہ صحت یاب کیا۔ انہوں نے اس سرجن سے بات کی جنہوں نے ان کو ہمیشہ بتایا کہ انہیں ورک لوڈ کے حوالے سے کتنا محتاط ہونا پڑے گا۔