اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی کوششوں پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں اور بھارت اپنے بیانیہ کی حمایت حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے زور دیا کہ آبی وسائل پر مزید جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان معاہدے کا پابند ہے لیکن اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے معاملہ قانونی فورمز پر لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا بیانیہ عالمی سطح پر بری طرح سے ناکام ہوا ہے۔ انہوں نے بھارت پر پروپیگنڈے کا سہارا لینے پر تنقید کی اور کہا کہ ثبوت پیش کئے جائیں۔ وفاقی وزیر نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خلاف ورزی کہا کہ

پڑھیں:

بھارت کو سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ 

 ویب ڈیسک: پاکستان نے  سندھ طاس معاہدے  کی معطلی  پر  بھارت کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ 

 انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی و آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا، سفارتی ذرائع سے نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔

 سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، بھارت کی آبی جارحیت کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جائے گا، اس اقدام کا مقصد پاکستان کے مؤقف کو قانونی اور اخلاقی جواز دینا ہے۔

دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

 پاکستان سندھ طاس معاہدے پر قانونی سبقت رکھتا ہے، امید ہے کہ بھارت کو جلد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی، تمام اقدامات حکومت و کابینہ کی منظوری کے بعد کئے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ پاکستان نے کبھی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی ، پاکستان ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ طاس معاہدہ معطلی ، پاکستان کا بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ
  • سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر کو تباہ کرے گا، خواجہ آصف
  • پانی اور خوں اکٹھا نہیں بہہ سکتا، سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی پر رپورٹ تیار
  • بھارت کو سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ 
  • پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ
  • سندھ طاس معاہدہ کی معطلی
  • بھارت کا یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مدثر ٹیپو
  • بھارتی پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا مشن، پاکستانی سفیر عالمی محاذ پر سرگرم، ملاقاتیں جاری
  • انڈیا کھلے معاہدوں خلاف ورزی کا مرتکب