رونالڈو کی مہارت کے پیچھے کیا راز ہے؟ تحقیقاتی رپورٹ میں حیران کن انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی صلاحیتوں کے تو سب ہی معترف ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی بھی ایتھلیٹ کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ صرف ٹیلنٹ کی بنیاد پر کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ بہترین فٹنس بھی برقرار رکھنی ہوتی ہے تب ہی وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔
جدید ورزش کے دور میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اصل فرق اُس جسم میں ہوتا ہے جسے اندر سے سمجھا گیا ہو۔
یہی وجہ ہے کہ رونالڈو جیسے عالمی سطح کے کھلاڑی اپنے جسم کے ہر اشارے کو پڑھنے کے لیے جدید بائیومیٹرکس پر یقین رکھتے ہیں۔
ایک جدید بائیومارکرز لیب کی حالیہ تحقیقاتی رپورٹ میں رونالڈو کی صحت سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم سوزش، موثر آکسیجن کی ترسیل اور اعلیٰ میٹابولک کنٹرول وہ عوامل ہیں جو رونالڈو کی کارکردگی کو دیگر کھلاڑیوں سے منفرد بناتے ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ہی عوامل کی مدد سے رونالڈو اپنی حیاتیاتی عمر سے 12 سال کم عمر فرد کی طرح کارکردگی دکھاتے ہیں۔
Low inflammation.
Bring your data story to life with WHOOP… pic.twitter.com/vtTHbx9y1b — WHOOP (@WHOOP) November 24, 2025
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رونالڈو کی
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔