پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل مستفیض الرحمان انجری کا شکار ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق مستفیض ا لرحمان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں کلپ فریکچر ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ کم ازکم 2 ہفتوں تک نہیں کھیل سکیں گے۔مستفیض الر حمان کی جگہ فاسٹ باؤلر خالد احمد کو اسکواڈ کاحصہ بنا لیا گیا ہے، مستفیض الر حمان انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی بروز بدھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاک بھارت میچ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، پی سی بی کا میچ ریفری کو ہوم سیریز سے ہٹانے کا مطالبہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ ایشیا کپ میچ میں پیش آنے والے ایک تنازع نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے طرزِ عمل پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ ماہ ہونے والی پاکستان-جنوبی افریقہ ہوم سیریز سے بھی ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ۔
پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی مینز ٹیم کے دورۂ پاکستان کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی بطور میچ ریفری تعیناتی پاکستان کو قبول نہیں۔
معاملہ کیا ہے؟
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایشیا کپ کے پاک-بھارت میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا کو ہدایت کی کہ ٹاس کے بعد شیک ہینڈ (مصافحہ) نہیں ہوگا۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستانی میڈیا منیجر کو یہ بھی کہا تھا کہ یہ تمام مناظر “ریکارڈ” نہ کیے جائیں۔
میچ کے اختتام پر پاکستانی ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے اس رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، جس پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل نے جواب دیا کہ “بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایات پر عمل کیا گیا ہے”، اور بعد میں یہ بات کہی گئی کہ یہ ہدایات دراصل بھارتی حکومت کی طرف سے آئی تھیں۔
پاکستان کا سخت مؤقف
پی سی بی نے اس واقعے کو کرکٹ کی روح کے منافی قرار دیا ہے اور آئی سی سی کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ میں اپنے باقی میچز نہیں کھیلے گا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اس حوالے سے کہا کہ ہم نے آئی سی سی کو باضابطہ شکایت جمع کروائی ہے۔ میچ ریفری کا رویہ کرکٹ کے جذبے اور اصولوں کے خلاف تھا، ایسے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔”
سیریز پر اثرات؟
جنوبی افریقہ کی ٹیم آئندہ ماہ آل فارمیٹ سیریز کے لیے پاکستان آنے والی ہے، جس میں اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری نامزد کیا گیا تھا۔ لیکن اب پاکستان نے کھل کر کہہ دیا ہے کہ وہ ان کی موجودگی میں یہ میچز قبول نہیں کرے گا۔
یہ تنازع ایشیا کپ اور پاکستان کی ہوم سیریز، دونوں پر اثر ڈال سکتا ہے، اور اس بات کا امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ معاملہ مزید شدت اختیار کرے۔