ہندوتوا نظریے کے پیروکاروں کا ’اکھنڈ بھارت‘ کا خواب پورا نہیں ہوگا، صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط ریاست ہے، جس کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ بات انہوں نے پیر کے روز لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن بیرسٹر عامر حسن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی، صدر ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں، اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی پروگرام دیا، جب کہ بینظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دی، انہوں نے کہا کہ 2013 کی پی پی پی حکومت نے پاکستان ایئر فورس کو مزید مضبوط کیا، اور آج بھی ہم پاکستان کے دفاع کو مضبوط کر رہے ہیں۔
صدر نے مزید کہا کہ ہندوتوا نظریے کے پیروکاروں کا ’اکھنڈ بھارت‘ کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 18 سال پہلے بی بی (بینظیر بھٹو) کی شہادت کے وقت ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگایا، اُس وقت بھارت نے پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، تو میں نے اُس وقت بھی پاکستان کا نعرہ لگایا اور کہا کہ سندھ پاکستان ہے اور پاکستان سندھ ہے، اور پاکستان کی تمام اکائیاں متحد ہیں۔
صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کام کرنا چاہتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ پارٹی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ سیاسی نظام، جمہوریت، مکالمے اور سیاسی قوتوں کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے)حافظ نعیم (
آئین نے ہر ایک کیلئے فریم ورک بنایا ہوا ہے،سب کو اسی میں رہ کرکام کرناہوگا،امیر جماعت
اصولوں کو سامنے رکھنا ہوگا، میاں محمد اظہر کے انتقال پر تعزیت ، حماد اظہر کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے،آئین نے ہر ایک کیلئے فریم ورک بنایا ہوا ہے،سب کو اسی فریم ورک میں رہ کرکام کرناہوگا۔ لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما میاں محمد اظہر کے انتقال پر تعزیت کے بعد سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اصولوں کو سامنے رکھنا ہوگا، آئین میں ہر پارٹی، جماعت اور ادارے کے لیے فریم ورک موجود ہے،اور سب کو اسی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ سب کو سوچنا چاہیے کہ ملک کو اسی طرح چلنے دینا چاہیے یا مسائل کے حل کے لیے مل بیٹھیں، اس حوالے سے گریٹر ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ میاں اظہر سیاسی تعلق میں وضع داری کے حامل شخصیت تھے،اور موجودہ حالات میں بھی سیاسی جماعتوں کو اختلافات کو نفرتوں میں بدلنے کے بجائے روداری، اور وضع داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اس سے بہت سارے مسائل ہوسکتے ہیں۔ میاں اظہرہمارے بزرگ تھے،جماعت اسلامی سے ان کا بہت پرانا تعلق تھا۔سیاست کے علاوہ مرحوم کا قاضی حسین احمد سے ذاتی تعلق بھی تھا۔ قبل ازیں جماعت اسلامی کے وفد نے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر سے تعزیت کی اور ان کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور مغفرت کے لیے دعا کی۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری بھی اس موقع پر ہمراہ موجود تھے۔