بھارت؛ خاتون اہلکار کی 18 فٹ لمبے کوبرا سانپ کو پکڑنے کی حیران کن ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
بھارتی ریاست کیرالا میں چشمے کے پانی میں خطرناک سانپ کی موجودگی سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چشمے کے شفاف پانی میں خطرناک کوبرا سانپ کو تیرتا دیکھ کر مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کو اطلاع دی تھی۔
جس پر محکمہ جنگلات نے ایک خاتون اہلکار ڈاکٹر جی ایس روشنی کو ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجا جنھوں نے بہادری کی مثال قائم کردی۔
خاتون اہلکار نے ایک چھڑی کی مدد سے 18 فٹ لمبے سانپ کو پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے چند منٹوں میں ہی قابو میں کرلیا۔
مقامی آبادی نے تالیاں بجاکر خاتون اہلکار کی مہارت اور بہادری کی داد دی۔ ان کے اس کارنامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
View this post on InstagramA post shared by Dr Roshni_ (@_.
سوشل میڈیا صارفین نے بھی خاتون اہلکار کو ان کی بہادری پر سراہا اور حکومت سے خاتون افسر کو انعام دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔
محکمہ جنگلات کے ترجمان نے بتایا کہ یہ بہادر خاتون افسر ڈاکٹر جی ایس روشنی ہیں جو 8 برسوں کے دوران 800 سے زائد سانپوں کو پکڑ چکی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی ریاست کیرالا کے اس علاقے میں کنگ کوبرا ہونا نایاب ہے اور ڈاکٹر جی ایس روشنی نے اپنی ملازمت کے 8 برسوں میں پہلی بار کنگ کوبرا پکڑا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاتون اہلکار
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔