data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد شہر اور دیہی سے تعلق رکھنے والی آئی بی ای ٹیسٹ پاس جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی کی خواتین امیدواروں نے آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، پاکستان اور پیپلز پارٹی کے نعرے لگائے۔ اس موقع پرسعدیہ، ثمینہ لاشاری اور دیگر کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2021 میں آئی بی اے کا ٹیسٹ پاس کیا، لیکن ابھی تک ہمیں نوکری نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم 40 نمبروں کے ساتھ ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدوار ہیں اور 2021 سے ویٹنگ لسٹ میں شامل ہیں جس کی وجہ سے ہم 4 سال سے محکمہ تعلیم کے دفاتر میں نوکری کے آرڈرز کے لیے پریشان کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نوکریوں کے لیے مسلسل رل رہے ہیں لیکن سردار شاہ سمیت کوئی ہماری فریاد نہیں سن رہا ہے۔ ہم بہت پریشان ہیں عمر میں اضافہ سے ہماری ملازمت کی عمر نکل رہی ہے لیکن محکمہ تعلیم کے افسران کوئی تعاون نہیں کررہے ۔ انہوں نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ انہیں ملازمت کے احکامات دیے جائیں اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹیسٹ پاس

پڑھیں:

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ح م۔ قسم ہے اِس کتاب مبین کی۔ کہ ہم نے اِسے ایک بڑی خیر و برکت والی رات میں نازل کیا ہے، کیونکہ ہم لوگوں کو متنبہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ یہ وہ رات تھی جس میں ہر معاملہ کا حکیمانہ فیصلہ۔ ہمارے حکم سے صادر کیا جاتا ہے ہم ایک رسول بھیجنے والے تھے۔ تیرے رب کی رحمت کے طور پر یقیناً وہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے۔ آسمانوں اور زمین کا رب اور ہر اْس چیز کا رب جو آسمان و زمین کے درمیان ہے اگر تم لوگ واقعی یقین رکھنے والے ہو۔ کوئی معبود اْس کے سوا نہیں ہے وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے تمہارا رب اور تمہارے اْن اسلاف کا رب جو پہلے گزر چکے ہیں۔(سورۃ الدخان:1تا8)

سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ ارشاد فرماتے ہیں ’’یہ قرآن ،اللہ تعالیٰ کا بچھا ہوا دستر خوان ہے ،جتنی بار ہوسکے خدا کے اس دستر خوان سے سیراب ہوتے رہو ،بلاشبہ یہ قرآن اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا ذریعہ ہے،یہ تاریکیوں کو ختم کرنے والی روشنی اور شفا دینے والی دواہے،یہ مضبوطی سے تھامنے والوں کا محافظ اور عمل کرنے والوں کے لیے ذریعہ نجات ہے،یہ کتاب کسی سے بے رخی اختیار نہیں کرتی کہ اسے منانے کی ضرورت پڑے،اس میں کوئی ٹیڑا پن نہیں کہ اسے سیدھا کرنے کی ضرورت پیش آئے،اس میں کبھی ختم نہ ہونے والے عجیب معانی کا خزانہ ہے اور یہ ایسا لباس ہے جو کثرت استعمال سے پْرانا نہیں ہوتا(مستدرک )

متعلقہ مضامین

  • ہونیاں اور انہونیاں
  • گزرا یوم آزادی اور تجدید عہد
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • 8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
  • ’’عشق پیغمبر اعظم، مرکز وحدت مسلمین‘‘ کانفرنس
  • ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، علی امین
  • ٹک ٹاک سے انقلاب نہیں آتے، اگر آتے تو عمران خان آج جیل میں نہ ہوتے،علی امین گنڈاپور
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟
  • ایشیا کپ، پاک-بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟