وزن کم کرنے اور لمبی عمر پانے کیلئے ورزش کا 3 ہزار سال پرانا طریقہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
تائی چی ایک قدیم چینی ورزش ہے جو تقریباً 3 ہزار سال پرانی مانی جاتی ہے۔ یہ ورزش بظاہر نرم و سست حرکات پر مشتمل ہوتی ہے، لیکن اس کے فوائد نہایت طاقتور ہوتے ہیں۔
یہ ورزش خصوصاً وزن کم کرنے، جسمانی توازن بہتر بنانے، ذہنی سکون حاصل کرنے اور لمبی عمر پانے میں مددگاری ہوتی ہے۔
تائی چی کیا ہے؟
Tai Chi Chuan دراصل ایک مارشل آرٹ کی ہلکی شکل ہے جو سانس، ذہنی ارتکاز اور آہستہ مگر گہرے جسمانی حرکات پر مشتمل ہوتی ہے۔
اگرچہ تائی چی میں جسمانی حرکات ہلکی ہوتی ہیں مگر مسلسل کرنے سے پورے جسم کے عضلات استعمال ہوتے ہیں جس سے فی گھنٹہ تقریباً 200–300 کیلوریز جل سکتی ہیں۔ باقاعدہ پریکٹس سے چربی کی سطح کم اور عضلات کی مضبوطی حاصل ہوتی ہے۔
تائی چی دماغ کو پرسکون کرتی ہے اور تناؤ کو کم کرتی ہے جس کی زیادتی وزن بڑھنے کا بڑا سبب بنتی ہے۔ یہ ورزش ہارمونل توازن بہتر بناتی ہے اور نیند گہری کرتی ہے جو کہ دونوں وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اسی طرح تائی چی جسم کے core کو مضبوط کرتی ہے، جس سے فزیکل ایکٹیویٹی میں اضافہ ہوتا ہے، چاہے وہ واکنگ ہو یا دیگر ورزشیں۔
سائنسی تحقیق کیا کہتی ہے؟
2016 میں کیے گئے ایک مطالعے کے مطابق جن افراد نے 12 ہفتے تائی چی کی، اُن کا وزن، بی ایم آئی اور کمر کی چربی قابلِ ذکر حد تک کم ہوئی۔ 2015 میں ہارورڈ میڈیکل اسکول نے تائی چی کو "Moving Meditation" کہا اور وزن کم کرنے کے لیے محفوظ اور مؤثر قرار دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تائی چی ہوتی ہے کرتی ہے
پڑھیں:
10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
حکومت نے شہریوں کو اپنے گھروں کی مرمت، بہتری اور توسیع کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے مقصد سے "اپنی چھت، محفوظ چھت" پروگرام 2026 شروع کر دیا ہے، جس کے تحت اہل افراد کو 5 سے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔حکومتی منصوبے کے تحت قرضوں کی فراہمی دو مختلف کیٹیگریز میں کی جائے گی۔ پہلی کیٹیگری میں وہ شہری شامل ہوں گے جو اپنے موجودہ گھروں کی چھتوں کی مرمت یا بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ انہیں 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا، جس کی واپسی 9 سال کے عرصے میں ماہانہ تقریباً 4 ہزار 700 روپے کی اقساط کی صورت میں کرنا ہوگی۔ دوسری کیٹیگری ان افراد کے لیے ہے جو اپنے گھروں کی توسیع، مثلاً دوسری منزل کی تعمیر، کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی واپسی بھی 9 سال میں ماہانہ تقریباً 9 ہزار 300 روپے کی اقساط کے ذریعے کی جائے گی۔ آن لائن درخواست دینے کا طریقہ خواہش مند شہری "اپنی چھت، محفوظ چھت" لون اسکیم کے لیے آن لائن درخواست پنجاب حکومت کے متعلقہ پورٹل acag.punjab.gov.pk کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست گزاروں کو رجسٹریشن کے لیے اپنی ضروری دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔ وہ شہری جو آن لائن درخواست دینے کی سہولت استعمال نہیں کر سکتے، وہ اپنی درخواستیں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر یا پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔