بھارتی ریاست کیرالا میں محکمہ جنگلات کی ایک بہادر خاتون افسر نے 18 فٹ لمبے خطرناک کنگ کوبرا کو رہائشی علاقے سے بحفاظت پکڑلیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی بہادری کو کافی سراہا جا رہا ہے۔
یہ واقعہ کیرالا کے علاقے آنچومرتھوموٹ میں پیش آیا جہاں اچانک ایک بڑے سانپ کو چشمے میں تیرتے ہوئے دیکھاگیا جس کے بعد مقامی افراد نے فوری محکمہ جنگلات کو اطلاع دی اور فاریسٹ افسر ڈاکٹر جی ایس روشنی موقع پر پہنچیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون افسر نہایت مہارت کے ساتھ سانپ کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہیں۔
خاتون افسر روشنی ایک چھڑی اور سانپ پکڑنے والے بیگ کے ساتھ سانپ کو قابو میں لانے کی کوشش کرتی ہیں اور کئی منٹ کی مسلسل جدوجہد کے بعد وہ سانپ کو بیگ میں ڈالنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

18 فٹ لمبے خطرناک سانپ کو پکڑنے کے بعد سوشل میڈیا پر خاتون افسر کی بہادری کو کافی سراہا جارہا ہے۔ محکمہ جنگلات اور مقامی افراد کی جانب سے بھی روشنی کے اس اقدام کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون افسر ڈاکٹر جی ایس روشنی 8 سالوں سے محکمہ جنگلات میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور اب تک 800 سے زائد سانپوں کو پکڑ چکی ہیں۔
خاتون افسر کا کہنا تھا کہ جنوبی کیرالا میں کنگ کوبرا کا آنا نایاب سمجھا جاتا ہے اور کنگ کوبرا کو پکڑنے کا یہ ان کی زندگی کا پہلا تجربہ تھا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محکمہ جنگلات خاتون افسر سانپ کو کے بعد

پڑھیں:

قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف

فائل فوٹو 

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے حکام نے جنگلات کے کٹاؤ پر کمیٹی کو بریفنگ دی، سیکریٹری جنگلات گلگت بلتستان نے جی بی میں درختوں کی بےدریغ کٹائی کا کمیٹی میں اعتراف کیا۔

گلگت بلتستان کے حکام کا کہنا ہے کہ جی بی کے جو موجودہ متعلقہ وزارت کے وزیر ہیں، انکی گاڑی سے لکڑیاں برآمد ہوئیں، گلگت بلتستان میں 3.58 فیصد جنگلات ہیں، دیامر میں جنگلات سارے پرائیویٹ سیکٹر کے پاس ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے 59 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا ہے، جی بی میں جنگلات کی اچھی صورتحال نہیں ہے۔

قائمہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران انوکھے واقعہ کا ذکر بھی کیا گیا، جس میں گلگت بلتستان کے حکام نے بتایا کہ ہم نے لوگوں کو جنگل کی کٹائی پر پکڑا تو لوگوں نےمتعلقہ وزیر سےسفارش کی درخواست کی، وزیرنے لوگوں سے کہا کہ وہ خود ایسا مقدمہ بھگت رہے ہیں۔

حکام محکمہ جنگلات جی بی کے مطابق وزیر نے لوگوں سے کہا کہ وہ خود اس کا حصہ ہیں تو کس طرح سفارش کریں؟

ممبر کمیٹی شہلا رضا نے کہا کہ پاکستان سے لکڑی کٹ کر گلگت بلتستان پہنچتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش
  • ٹین بلین ٹری سونامی کی دعویدار خیبرپختونخوا حکومت ٹمبر مافیا کو روکنے میں ناکام
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • بھارت؛ فیس بک دوست نے شادی کے مطالبے پر خاتون کو بیدردی سے قتل کردیا
  • خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • خیبرپختونخوا : تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی  تعینات
  • قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
  • محکمہ موسمیات نے ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری کردیا