ذی القعدہ کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی جانب سے پیشگوئی سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
پاکستان میں ذی القعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کر دی ہے۔
سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔
ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔
فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر، ذوالقعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کی شام کو صاف موسمی حالات میں ممکن ہے۔ نتیجتاً، یکم ذوالقعدہ 29 اپریل 2025 کو پڑنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چاند کی
پڑھیں:
قدرت نے آسمان پر ’اسمائلی‘ بنا دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آسمان پر ایک دلکش نظارہ دیکھا گیا جب چاند، زہرہ (Venus) اور زحل (Saturn) نے مل کر آسمان پر ایک ”اسمائلی فیس“ بنایا۔ یہ نایاب نظارہ جمعہ 25 اپریل کو سورج طلوع ہونے سے پہلے کچھ دیر کے لیے ظاہر ہوا تھا۔
ماہرین فلکیات کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ منظر طلوعِ فجر سے تقریباً 30 سے 40 منٹ قبل دیکھا گیا۔ ایک باریک سا ہلال چاند، روشن سیارے زہرہ کے بائیں جانب اور نسبتاً مدھم نظر آنے والے زحل کے ساتھ نظر آیا۔ ان تینوں نے مل کر مشرقی آسمان پر ایک مسکراتا چہرہ بنایا جو کئی افراد نے دیکھا بھی ہوگا۔
اس نظارے میں زہرہ اور زحل نے آنکھوں جبکہ باریک سے چاند نے منہ کا کام کیا۔
یہ منظر دیکھنے کے لیے مطلع صاف ہونا ضروری ہے، کیونکہ بادل یا دھند نظارے کو چھپا سکتے ہیں۔ چاند اور زہرہ کو بغیر دوربین کے بھی دیکھا جا سکتا ہے، لیکن زحل کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت پڑتی ہے۔
لوگوں کو خبردار کیا گیا کہ سورج نکلتے وقت براہِ راست اس کی طرف نہ دیکھیں، کیونکہ اس کی روشنی آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
ماہرین نے مشورہ دیا کہ وقت کا خاص خیال رکھیں اور اگر ضروری ہو تو محفوظ طریقے یا آلات استعمال کریں۔
مزیدپڑھیں:پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستان تعاون کرے گا،محسن نقوی