عید الاضحی کی تاریخ کے تعین کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27مئی کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزارت مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ماہ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحی کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29ذی القعدہ 27مئی کو وزرات مذہبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ 27مئی کو ذوالحج کا چاند نظر کی صورت میں عید 6 جون کو ہوگی جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الاضحی 7جون کو ہوگی۔ ماہر فلکیات نے ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے اور عید الاضحی 7 جون کو ہونے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مذہبی لبادے کی آڑ میں دہشتگردی میں ملوث، ویڈیوز سامنے آگئیں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مذہبی لبادے کی آڑ میں دہشتگردی میں ملوث، ویڈیوز سامنے آگئیں پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو،دونوں ملکوں کا مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اصولی فیصلہ رینک کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پہلی تصویر سب نیوز سامنے لے آیا قائم مقام امریکی سفیر کی بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی مذمت چیئرمین پی ٹی اے کا کمیٹی اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام، پھر کیا ہوا؟؟ تفصیلات سب.

.. بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے، اگر جنگ چاہیے تو جنگ سہی، ڈی جی آئی ایس پی آر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کیلئے رویت عید الاضحی 27مئی کو

پڑھیں:

بھارتی تاریخ کا سب سے وزنی ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا کیلئے روانہ

بھارت (ویب ڈیسک) اب تک کے سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کر دیا ہے، جو ملک کے خلائی پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سی ایم ایس-03 نامی سیٹلائٹ نے ریاست آندھرا پردیش کے جنوبی علاقے سری ہری کوٹا سے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 26 منٹ پر اڑان بھری۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس حوالے سے کہا کہ ہمارا خلائی شعبہ ہمیں فخر دلاتا رہے گا، ہمارا ہدف سال 2040 تک ایک بھارتی خلا باز کو چاند پر بھیجنا ہے۔بھارتی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) کے مطابق یہ ملک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ ہے جس کا وزن تقریبا 4 ہزار 410 کلوگرام ہے۔بھارتی بحریہ کے مطابق یہ سیٹلائٹ جہازوں، طیاروں اور آبدوزوں کے درمیان محفوظ مواصلاتی رابطے کو یقینی بنائے گا۔سی ایم ایس-03 کو 43.5 میٹر بلند ایل وی ایم 3-ایم 5 راکٹ کے ذریعے مدار میں بھیجا گیا، جو اس راکٹ کا جدید ورژن اور اسی کے زریعے اگست 2023 میں بھارت کے بغیر خلا باز کے خلائی مشن کو چاند پر اتارا تھا۔

اب تک صرف روس، امریکا اور چین ہی چاند کی سطح پر کنٹرولڈ لینڈنگ حاصل کرچکے ہیں۔گزشتہ ایک دہائی میں بھارت نے اپنے خلائی عزائم کو نمایاں طور پر وسعت دی اور اس کا خلائی پروگرام تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔رواں برس بھارتی فضائیہ کے ٹیسٹ پائلٹ شبھانشو شکلا خلا کا سفر کرنے والے دوسرے بھارتی اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) تک پہنچنے والے پہلے بھارتی بنے، اس اقدام کو بھارت کے 2027 تک اپنے انسانی خلائی مشن کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سیٹلائٹ

متعلقہ مضامین

  • بھارتی تاریخ کا سب سے وزنی ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا کیلئے روانہ
  • بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری
  •  ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے
  • ہم چاند پر 6 بار جاچکے ہیں، ناسا کا کارڈیشین کو جواب
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز
  • سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر