پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو،دونوں ملکوں کا مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اصولی فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو،دونوں ملکوں کا مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اصولی فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ (سب نیوز)پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، پاکستان اور افغانستان نے مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا، یہ فیصلہ بیجنگ میں سہہ فریقی اجلاس میں کیا گیا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے لیے بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے سفیروں کی دوبارہ تعیناتی پر اصولی طور پر اتفاق کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اہم پیش رفت حال ہی میں بیجنگ میں ہونے والے سہہ فریقی اجلاس کے دوران ہوئی، جس میں پاکستان، افغانستان اور چین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد اور کابل میں مکمل سفارتی روابط بحال کیے جائیں گے۔
اس وقت دونوں ممالک میں ناظم الامور فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم اب دونوں حکومتیں مستقل سفیروں کی تعیناتی کی جانب بڑھ رہی ہیں، جسے خطے میں اعتماد سازی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی آئے گی اور بارڈر سیکیورٹی، تجارت، اور مہاجرین جیسے اہم امور پر مزید موثر بات چیت ممکن ہو سکے گی۔ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں دارالحکومتوں میں سفیروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررینک کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پہلی تصویر سب نیوز سامنے لے آیا رینک کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پہلی تصویر سب نیوز سامنے لے آیا قائم مقام امریکی سفیر کی بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی مذمت چیئرمین پی ٹی اے کا کمیٹی اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام، پھر کیا ہوا؟؟ تفصیلات سب... بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے، اگر جنگ چاہیے تو جنگ سہی، ڈی جی آئی ایس پی آر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سفارتی تعلقات کی بڑا بریک تھرو مکمل سفارتی
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی دورۂ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی جس میں جنوبی ایشیاء کی صورتِ حال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری کے دفاع پر چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، پاکستان چین کے کلیدی مفادات پر مکمل حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کےلیے ناگزیر ہے۔
چینی وزیرِ خارجہ چین وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے، چین پاکستان کی خود مختاری اور ترقی کے سفر کی حمایت جاری رکھے گا۔
عاصم منیر کو فیلڈمارشل بنانے کا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے، فوج کا نہیں، وزیراعظم شہبازشریف
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، سی پیک فیز ٹو کی پیشرفت پر دونوں رہنماؤں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں تھرڈ پارٹی شمولیت کے نئے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی، علاقائی ترقی، امن اور استحکام کےلیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا، دونوں ممالک نے قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
مزید :