قائم مقام امریکی سفیر کی بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
قائم مقام امریکی سفیر کی بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اپنے پیغام میں بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی جانب سے یو ایس اسمبلی اسلام آباد کے ایکس اکاونٹ پر بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہونے والے حالیہ سفاک حملے کی مذمت کا پیغام پوسٹ کیا گیا۔نیٹلی بیکر نے لکھا کہ ہم خضدار، بلوچستان، میں اسکول بس پر بے رحمانہ اور سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے رہنماں کے ساتھ شامل ہیں۔
امریکی سفیر نے مزید کہا کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے۔ ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔نیٹلی بیکر نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین پی ٹی اے کا کمیٹی اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام، پھر کیا ہوا؟؟ تفصیلات سب نیوز پر چیئرمین پی ٹی اے کا کمیٹی اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام، پھر کیا ہوا؟؟ تفصیلات سب... بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے، اگر جنگ چاہیے تو جنگ سہی، ڈی جی آئی ایس پی آر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ چالیس ارب کا میگا اسکینڈل، نیب نے پی ٹی آئی کی 2سیاسی شخصیات کو بڑی ٹرانزیکشنز کا پتہ لگالیا مشیرخزانہ پختونخوا نے صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں اسکول بس پر بلوچستان میں حملے کی مذمت امریکی سفیر نیٹلی بیکر سب نیوز
پڑھیں:
کراچی، گورنر سندھ کا رام سوامی واقعے کا نوٹس، شہریوں پر فائرنگ کی مذمت
کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے قیمتی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہریوں پر گارڈ کی فائرنگ کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف پولیس نے فوراً کارروائی کیوں نہیں کی؟
گورنر سندھ نے فوری قانونی کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاملات کو بگاڑنے کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔