Daily Ausaf:
2025-09-18@14:53:03 GMT

شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات کی تاریخ کیا ہو گی؟جانیں

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

ملک میں شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔

شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے۔ اس دوران ملک بھرسےشہادتیں جمع کی گئیں۔

اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور کل 31 جنوری کو یکم شعبان ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ شب برات 13 فروری بروز جمعرات ہوگی۔

عوام ایم کیو ایم کی تقسیم اور نفرت کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں،ترجمان سندھ حکومت

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کا چاند

پڑھیں:

ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدنان اسلام کے گھر جاکر والدین سے تعزیت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور منگل کے روز چند دن قبل بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے  میجر عدنان اسلم کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور ملک و قوم کے لیے میجر عدنان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہید میجر عدنان اسلم نے دہشتگردوں کا انتہائی جوانمردی سے مقابلہ کیا اور پوری قوم کو ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم فورسز کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر چیمبر آف کامرس میں پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کا تیسر اجلاس
  • پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سے متعلق سوالات
  • ’چاند نظر نہیں آیا کبھی وقت پر مگر ان کو دال ساری کالی نظر آ رہی ہے‘
  • ڈیرہ مراد جمالی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس
  • ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، گنڈا پور
  • بلوچستان کے محکمہ ریونیو میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • آفات کو اصلاح احوال کا موقع جانیں، پروفیسر ڈاکٹر حسن قادری
  • اردو یونیورسٹی سینٹ اجلاس موخر کرنے کیلئے خالد مقبول کا ایوان صدر کو خط
  • بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، بے ضابطگیوں کی نشاندہی