متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان، پاکستان میں کب ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
ابوظہبی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ منائی جائے گی۔ یہ پیش گوئی چاند کی متوقع رویت کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق ذو الحجہ کا چاند 27 مئی 2025 کی شام کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کے بعد 28 مئی کو ذو الحجہ کا پہلا دن ہوگا۔ چاند 7:02 صبح اماراتی وقت کے مطابق طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چاند کی ممکنہ رویت عید کی متوقع تاریخ سے مطابقت رکھتی ہے۔
امارات کے سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق، یوم عرفہ اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات ذو الحجہ 9 تا 12 (1445 ہجری) ہوں گی، جو کہ چار روزہ چھٹیوں پر مشتمل ہوں گی۔
اگر عید جمعہ کو ہوئی تو عوام کو جمعرات اور جمعہ کی سرکاری تعطیلات کے بعد ہفتہ اور اتوار کا معمول کا ویک اینڈ بھی حاصل ہوگا، یوں یہ ایک طویل ویک اینڈ بن جائے گا۔
پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو متوقع
پاکستان میں ابتدائی فلکیاتی حسابات کے مطابق عید الاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتہ منائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔
دنیا کے دیگر ممالک بھی مقامی چاند کی رویت کی بنیاد پر اپنی عید کی تاریخوں کا تعین کریں گے، جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں عید مختلف دنوں پر منائی جا سکتی ہے۔
عید الاضحیٰ کی اہمیت
عید الاضحیٰ، جسے ”عید قربان“ بھی کہا جاتا ہے، اسلام کے مقدس ترین تہواروں میں سے ایک ہے۔ یہ حضرت ابراہیمؑ کی اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے کو قربان کرنے کی آمادگی کی یاد میں منائی جاتی ہے، جب اللہ تعالیٰ نے ان کے اخلاص کو قبول کرتے ہوئے ایک دنبہ بطور قربانی بھیجا۔
اس عید کے اہم پہلوؤں میں عید کی نماز (عیدالصلوٰۃ)، قربانی کا فریضہ، صدقہ و خیرات اور ضرورت مندوں کی مدد، خاندانی اجتماعات، روایتی کھانے، اور سماجی میل جول شامل ہیں۔
یہ تہوار ایثار، قربانی، روحانی تجدید، اور مسلمانوں کے باہمی اتحاد و ہمدردی کا مظہر ہوتا ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ نے آئی فون رکھنے کے شوقین افراد پر بھی پہاڑ توڑ دیا، قیمتوں میں بھاری اضافہ متوقع
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عید الاضحی کے مطابق کے بعد
پڑھیں:
ٓئندہ جمعہ کی صبح آسمان پر چاند، زہرہ، زحل اور عطارد کی ملاقات
اپریل کے اختتام پر ایک خوبصورت فلکی مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا، جب ہلال نما چاند سیاروں زہرہ (Venus)، زحل (Saturn) اور عطارد (Mercury) کے ساتھ مشرقی افق پر ایک ساتھ نظر آئے گا۔
یہ نظارہ 25 اپریل جمعہ کو علیٰ الصبح دکھائی دے گا، اور ان چاروں اجرامِ فلکی کو بغیر دور بین کے دیکھا جا سکے گا۔ البتہ عطارد اپنی مدھم روشنی اور کم بلندی کے باعث مشکل سے نظر آئے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟
سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اس منظر کو ’آسمانی مسکراہٹ‘ سے تشبیہ دے رہے ہیں، جس میں چاند مسکراہٹ اور زہرہ و زحل آنکھوں کے طور پر نظر آئیں گے۔ تاہم، شمالی امریکا میں یہ منظر اس انداز سے واضح نہیں ہوگا۔
یہ مظاہرہ صرف ایک صبح کے لیے ہوگا، جبکہ چاند، زہرہ اور زحل کی اگلی قریبی موجودگی 23 مئی کو متوقع ہے، جو ایک اور صبح کے وقت کا نظارہ ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجرام فلکی چاند زحل زہرہ عطارد