شوال کا چاند کب نظر آنے کا امکان؟سپارکو کی عید سے متعلق اہم پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شوال 1446ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق سپارکو نے پیش گوئی کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپارکو کے مطابق رمضان کا مہینہ 29دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عیدالفطر 31مارچ کو ہوگی،عیدالفطر کی حتمی رویت کافیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔
سپارکو کا مزید کہنا ہے کہ شوال کا نیا چاند29مارچ مار کو دوپہر 3بجکر58منٹ پر تشکیل پائے گا، 30مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرتقریبا27گھنٹے ہوگی، چانداورسورج کازاویائی فاصلہ تقریباً16ڈگری ہوگا، 30مارچ کو ہلال انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا، رمضان کے 29دن مکمل ہونے کی توقع ہے عیدالفطر31مارچ کو ہوگی،سعودی عرب میں 29مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں،مکہ میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً5گھنٹے ہوگی، سعودی اور مشرق وسطیٰ میں ہلال 30مارچ کو نظر آئے گا، سعودی عرب میں بھی عیدالفطر31مارچ 2025کو منائی جائے گی۔
سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر جنوبی اور شمالی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان میں رواں سال ’سپر مون‘ پہلی بار کب دکھائی دے گا؟
اکتوبر کا مہینہ چاند کے حوالے سے کچھ خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ اس ماہ کا مکمل چاند زمین کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے سپر مون قرار دیا جائے گا۔جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ سپر مون معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا، اس کے بعد 5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو بھی سپر مون کا نظارہ کرنا ممکن ہوگا جبکہ جنوری 2026 کے شروع کا مکمل چاند بھی سپر مون ہوگا مگر اسے 2025 کا حصہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ہر سال 3 یا 4 سپر مون کا نظارہ ہوتا ہے، 7 اکتوبر کو آسمان پر طلوع ہونے والا چاند زمین سے 2 لاکھ 24 ہزار599 میل کے فاصلے پر ہوگا، یہ 11 ماہ بعد پہلا سپرمون ہوگا، آخری بار ایسا چاند نومبر 2024 میں دیکھنے میں آیا تھا۔رواں سال کا سب سے روشن چاند نومبر میں دکھائی دے گا جب وہ زمین سے 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کے فاصلے پر ہوگا۔سپر مون اس لئے بھی خاص ہوتا ہے کیونکہ جب یہ افق کے قریب ہوتا ہے تو اپنے حجم سے بھی زیادہ بڑا نظر آتا ہے، سائنسدانوں کے خیال میں مختلف حجم والی اشیاء جیسے درختوں اور عمارات کا چاند سے فاصلہ آنکھوں کو دھوکا دیتا ہے اور چاند معمول سے زیادہ بڑا نظر آتا ہے۔