پاکستان میں عیدالفطر (ماہ شوال المکرم) کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگیا۔ 

رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عیدالفطر کا چاند دیکھنے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اجلاس میں وزرات مذہبی امور، وزرات موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ وزرات سائنس و ٹیکنالوجی اور سپارکو کے حکام ٹیکنیکل معاونت فراہم کریں گے۔ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع بالکل صاف ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ اتوار کو کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں مطلع صاف ہوگا اور شوال کا چاند نظر آسکتا ہے۔

کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہو رہے ہیں۔

پشاور اور لاہور میں چاند کی صورتحال

پشاور میں شوال کا چاند دیکھنے کےلیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔

اجلاس اوقاف ہال چارسدہ روڈ پر شام 6 بجے ہوگا ،10 رکنی کمیٹی میں 4 ارکان مرکز اور 6 زونل کمیٹی شریک ہیں۔

پشاور میں ہونے والے اجلاس میں مولانااحسان الحق،مولانا عبدالبصیر مدنی، مولانا طیب قریشی، مولاناعابدحسین شاکری،مفتی جمیل رضوی شریک ہیں۔

ادھر لاہور میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں ہوگا ، جس میں علما کرام،ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں غروب آفتاب کے بعد 7 بج کر 37 منٹ تک چاند نظرآنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مطلع صاف ہے اور عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا دورانی 74 منٹ ہوگا ۔

کوئٹہ میں اجلاس

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کےلیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ڈی پی کمپلس کوئٹہ میں ہوگا۔

اجلاس میں علماء کرام، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کے حکام شریک ہوں گے، زونل کمیٹی چاند کی رویت کے حوالے اور شہادتیں موصول ہونے کے بعد مرکزی کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر حصے میں مطلع صاف ہے اور صوبے میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان موجود ہے۔

عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں 3 دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے، جس کا آغاز پیر 31 مارچ سے ہوگا۔

مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید آج

دنیا کے کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی گئی ، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، قطر ، کویت ، بحرین ، یمن ، فلسطین ،افغانستان، برطانیہ ،یورپی ممالک شامل ہیں۔

پاکستان میں اے این پی کا بھی 30 مارچ کو عید منانے کا اعلان

پاکستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے آج عیدالفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چاند دیکھنے کے محکمہ موسمیات کے شوال کا چاند لاہور میں کا اعلان کے مطابق اجلاس ا چاند کی

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف