نادرا نے ارشد چائے والا کو پاکستانی شہری تسلیم کرلیا، قومی شناختی کارڈ بحال
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ’چائے والا‘ کے نام سے مشہور ارشاد خان کو نادرا نے پاکستانی شہری تسلیم کرتے ہوئے ان کا قومی شناختی کارڈ بحال کر دیا۔
یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں ارشاد خان کی درخواست کی سماعت کے دوران سامنے آیا۔ نادرا نے رواں سال 9 اپریل 2025 کو ارشد چائے والا کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ یہ الزام لگا کر بلاک کر دیا تھا کہ وہ پاکستانی نہیں بلکہ افغان نژاد ہیں۔
ارشاد خان نے اس اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیاکہ وہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پیدا ہوئے اور ان کی تمام شناختی دستاویزات درست اور مستند ہیں۔ ان کے مطابق نادرا کا یہ فیصلہ غیر آئینی تھا اور ان کے بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف تھا۔
پیر کے روز کیس کی سماعت کے دوران ارشاد خان کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نادرا نے ریکارڈ کا ازسرِ نو جائزہ لینے کے بعد ارشاد خان کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کردی ہے اور ان کا شناختی کارڈ بحال کردیا گیا ہے۔
اعجاز گیلانی کے مطابق ارشاد خان کے والد اور چچا کے شناختی کارڈ پہلے ہی نادرا کے نظام میں موجود تھے، جس کے بعد ادارے نے تسلیم کیا کہ ان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنا ایک غلطی تھی۔ اب یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ وہ بلا شبہ پاکستانی شہری ہیں۔
وکیل نے مزید کہاکہ اگرچہ یہ فیصلہ اطمینان بخش ہے، تاہم اس واقعے نے نادرا کے نظام میں نگرانی اور جانچ کے عمل پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ان کے بقول یہ انتہائی تشویش ناک بات ہے کہ کسی شخص کی شہریت محض انتظامی غلطی کی بنیاد پر معطل کر دی جائے۔ ہم لاہور ہائی کورٹ اور جسٹس جواد حسن کے مشکور ہیں جنہوں نے اس معاملے کو نہایت سنجیدگی اور فوری توجہ سے نمٹایا۔
یاد رہے کہ ارشاد خان 2016 میں عالمی شہرت اس وقت حاصل کر چکے تھے جب اسلام آباد میں چائے کے ایک ڈھابے پر ان کی چائے بناتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ان کی کہانی ایک عام مزدور سے شہرت یافتہ شخصیت بننے تک نہ صرف پاکستان میں سماجی ترقی کی علامت بنی بلکہ اب ادارہ جاتی جوابدہی کی اہمیت کا بھی یادگار مظہر بن گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ارشد چائے والا افغان نژاد شہرت قومی شناختی کارڈ بحال لاہور ہائیکورٹ نادرا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارشد چائے والا افغان نژاد قومی شناختی کارڈ بحال لاہور ہائیکورٹ وی نیوز قومی شناختی کارڈ شناختی کارڈ بحال پاکستانی شہری چائے والا
پڑھیں:
افغانیوں پر بھروسہ نہیں کر سکتے ہیں :پاکستانی عوام کا سیز فائر پر ردعمل
سٹی 42: قطر میں پاک افغان سیز فائر مذاکرات کے حوالے سے پاکستانی عوام نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانیوں پر بھروسہ نہیں کر سکتے ہیں ۔ اب گڑ والا قہوہ پلائیں گے
عوام نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ افغانیوں نے پہلے بلا اشتعال جارحیت کی جب پاک فوج نے کارروائی کرنے کی کوشش کی تو یہ مذاکرات کے پیچھے چھپ گئے۔
شہریوں نے کہا کہ اگر افغانستان نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو پاکستانی فوج، عوام اور مسلح افواج منہ توڑ جواب دیں گے،پہلے بھارت کو جواب دیا گیا ہے، اب اگر بھارت افغانستان کے ذریعے کچھ کرنا چاہے گا تو اسے بھی اسی کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ شہریوں نے کہا کہ بھارت کو ہم نے چائے پلائی تھی، اب افغانیوں کو گڑ والا قہوہ پلائیں گے،ہم نے ہمیشہ افغانیوں کے ساتھ بھائیوں والا سلوک رکھا، مگر اگر جنگ مسلط کی گئی تو افواجِ پاکستان بھرپور جواب دیں گی۔
وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دیدی
عوام نے موقف اپنایا کہ افغانستان نے بڑی غلطی کی ہے ، اگر آئندہ اسی طرح کچھ کیا گیا تو انہیں سخت جواب ملے گا،پاکستانی عوام اور فوج ایک صفحے پر ہیں،جب افغانستان کو پاکستان کی قوت کا اندازہ ہو گیا تو مدد و مفاہت کے لیے ہاتھ پھیلانے لگے۔