نادرا میں بڑی تعداد میں بھرتیاں، دفاتر کیلئے متعدد پلاٹس خریدے جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
نادرا کراچی کے پانچ اضلاع اور اندرون سندھ کے 9 اضلاع کے لیے 200 جونیئر ایگزیکٹیو ڈیٹا انٹری اپریٹر بھرتی کرے گی۔ نادرا میں بھرتیوں کے لیے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ، عمر کی حتمی حد 25 برس اور واک ان انٹرویو 3 نومبر سے شروع ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) بڑی تعداد میں بھرتیوں کے لیے متعدد پلاٹس خریدے گی جہاں ان بھرتی ملازمین کے لیے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا کراچی کے پانچ اضلاع اور اندرون سندھ کے 9 اضلاع کے لیے 200 جونیئر ایگزیکٹیو ڈیٹا انٹری اپریٹر بھرتی کرے گی۔ نادرا میں بھرتیوں کے لیے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ، عمر کی حتمی حد 25 برس اور واک ان انٹرویو 3 نومبر سے شروع ہوں گے۔ سندھ کے 11 دیگر اضلاع جن میں پلاٹس خریدے جائیں گے، ان میں میرپور خاص، میرپور ساکرو، کوٹری، مٹیاری، چھاچھرو، جھڈو، میرپور ٹھورو، ٹنڈو الہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پنجاب: پُرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 5600 سے زائد ہوگئی
لاہور:پنجاب بھر میں پُرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔
لاہور کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق پنجاب بھر سے گرفتار ملزمان کی تعداد 5600 سے زیادہ ہوگئی جن میں لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہے۔
موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے، شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔